Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, September 21, 2019

استغفار کی کثرت کریں!!!

از قلم :- مفتی محمد اجوداللہ پھولپوری
مدیر اعلی :- ماھنامہ فیضان اشرف مدرسہ اسلامیہ عربیہ بیت العلوم سرائمیر اعظم گڈھ
صداٸے وقت۔
=============================
اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہِ
استغفار کا اصل مقصد تو اللہ تعالی سے اپنے گناھوں کی معافی چاھنا اور اسے راضی کرنا ھے تاکہ اس کے عوض بندہ اپنے آپ کو ان وبالوں سے بچا سکے جس کے آنے میں اللہ کی ناراضگی اھم وجہ ھوتی ھے یوں بھی بندہ کو استغفار کی کثرت رکھنی چاھیئے اسلئے کہ اللہ کی عظمت و جلالت اور اسکی بڑائی کا تقاضہ ھیکہ انسان اسکے سامنے اپنے کو قصوروار اور گنہگار نیز خود کو خیر و بھلائی کے معاملہ میں بالکل مفلس اور تہی دامن محسوس کرتے ھوئے اسکے دربار میں سر بسجود رھے استغفار کی کثرت کا ثبوت انبیاء و مرسلین سے بھی کثرت سے ملتا ھے جبکہ وہ معصوم عن الخطاء تھے رب کریم نے انکو گناھوں سے پاک صاف رکھا تھا استغفارخود آقائے نامدار سیدالمرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل پیہم رھا ھے آپکے استغفار کے الفاظ پہ غور کریں تو ایک ایک لفظ میں عبدیت کی روح بھری ھوئی ملیگی جب آقائے دوجہاں کا یہ حال ھے تو ھمیں بدرجئہ اولی اسکا خوب خوب اھتمام کرنا چاھئے استغفار صرف گناھوں سے بخشش کا ھی زریعہ نہیں ھے بلکہ یہ رب کی خوشنودی حاصل کرنے کا بھی بہترین راستہ ھے استغفار کی جہاں انفرادی برکتیں ھیں وھیں اسکی عمومی برکتیں بھی ھیں اسکی برکت سے پوری امت عذاب عام سے امان پاجاتی ھے اللہ تعالی ھم سبکو کثرت سے استغفار کرنے اور گناھوں سے بچنے والا بنائے..آمین

ajwadullahph@gmail.com