Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, September 26, 2019

ترک صدر طیب اردگان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں لا جواب خطاب۔

نٸی دہلی/ صداٸے وقت/مفتی غلام رسول قاسمی۔۔
=============================
یو این او۔۔۔جنیوا۔
ترکی کے صدر طیب اردگان نے  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں للکارتے ہوے کہا کہ  پوری دنیا UN (اقوام متحدہ) کے فیصلے کا انتظار کیوں کرے؟ اقوام متحدہ کا اختیار صرف 5 ممالک کے ہاتھوں میں ہے جبکہ اسکے ارکان  دنیا میں محض 191 ہیں؟
کیا پوری دنیا کی تقدیر طے کرنا ان پانچ نکمے ممالک کے ہاتھ میں ہے؟ جس نے ابھی تک  غیر متنازعہ مسائل تو دور کی بات اتنے پرانے پرانے "متنازعہ" مسائل تک حل نہیں کر پائے۔ 

کیا UN نے دنیا کے مسائل حل کیے؟
مسئلۂ فلسطین حل ہوا؟
مسئلۂ شام  حل ہوا؟
مسئلۂ کشمیر حل ہوا؟
اسرائیل اپ کی (UN) کی کسی قرار داد کو نہیں قبول کرتا، اسرائیل اپنی مرضی کیے جا رہا ہے روز بروز فلسطینیوں کی زمینیں غصب کر رہا ہے، اور اقوام متحدہ ہے کہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے آخر کیوں؟
سمندر میں ڈوبتا شام کا مہاجر بے بی "ایلان کردی" کو بھول گئے ؟ ملک شام کے لوگ در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کب انھیں سکون و انصاف ملے گا اقوام متحدہ کی جانب سے؟ میانمار کے مسلمان اب تک مظلومیت کی زندگی گزار رہے ہیں، اب تک یو این (اقوام متحدہ) نے کیا اقدامات کئے؟ . صدر مرسی مرحوم کی کمرہ عدالت میں شہادت ہوئی، مظلوموں والا سلوک ان کے جنازہ میں گھر اور خاندان والوں کے ساتھ کیا گیا حتی کہ ان کے خاندان والوں کو جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں دہ گئی، اس وقت اقوام متحدہ کیا کر رہی تھی؟
آج اردگان نے اقوام متحدہ کے اندر اقوام متحدہ کو خوب للکارا، ایسا لگ رہا تھا جناب اردگان کا ایک ایک لفظ ممبران اقوام متحدہ کے منہ پر زور طمانچہ ہے، مسلمانوں کے لیے لڑنے والا یہی ایک ہیرو ہے ، عالم اسلام کے ہیرو طیب اردگان کو محبت بھرا سلام .
Gulamrasool939@gmail.com
مفتی غلام رسول قاسمی
غ ر قاسمی۔