Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 30, 2019

جسٹس ایس اے بوبڈے ہوں گے نٸے 47 ویں چیف جسٹس آف انڈیا۔۔۔

 صدر جمہوریہ نے جسٹس ایس اے بوبڈے کو نیا چیف جسٹس آف انڈیا مقرر کیا۔۔۔
18 اکتوبر کو جسٹس بوبڈے کو صدر جمہوریہ دلاٸیں گے عہدے کا حلف۔
نٸی دہلی/صداٸے وقت/ذراٸع۔.
====================
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے گزشتہ منگل کو جسٹس ایس اے بوبڈے کو ہندوستان کی عدالت عظمیٰ کا نیا چیف جسٹس مقرر کردیا ہے ۔۔یہ آزاد ہندوستان کے 47 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔۔
موجودہ چیف جسٹس رنجن گگوٸی 17 نومبر کو ریٹاٸر ہو رہے ہیں اور سب سے سینیٸر جج کو نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس بوبڈے کو  18 نومبر کو راشٹر پتی بھون  میں صدر جمہوریہ کے ذریعہ عہدے کا حلف دلایا جاٸے گا ۔جسٹس بوبڈے 23 اپریل 2021 تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے
 جٹس بوبڈے کٸی بینچ کے میں شامل رہے اور کٸی اہم مدعوں پر اہم فیصلے دٸیے۔۔یہ ایودھیا معاملہ کی سماعت کرنے والی 5رکنی بینچ میں بھی شامل ہیں
ناگزیر پور مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے ایس اے بوبڈے مدھیہ پردیش ہاٸی کورٹ کے بھی چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔
ایک موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوٸے انھوں نے کہا کہ ایودھیا معاملہ کے فیصلے کا پورے ملک کو انتظار ہے اور وہ فیصلہ جلد ہی آٸے گا۔