Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 28, 2019

اردو یونیورسٹی ، فاصلاتی کورسز رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد، 28 اکتوبر (پریس نوٹ) /صداٸے وقت ۔
=====================
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز کے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ انڈر گریجویٹ (بی اے، بی ایس سی، بی کام سال دوم، سال سوم) اور پوسٹ گریجویٹ کے سال آخر میں رجسٹریشن کی تاریخ 5 نومبر ہوگی۔

پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر انچارج، ڈی ڈی ای کے بموجب طلبہ اور لرنر سپورٹ سنٹر کے کوآرڈینیٹرس کی جانب سے نمائندگیوں کے پیش نظر یہ توسیع کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے۔