Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 14, 2019

مٸٶ۔۔اتر پردیش میں دلسوز واقعہ۔۔۔گیس سلنڈر پھٹنے سے دو منزلہ عمارت منہدم۔۔۔ایک درجن افراد ہلاک۔۔متعدد زخمی۔محمد آباد کوتوالی کے لاحد پور گاٶں میں پیش آیا سانحہ۔

رسوئی گیس سلینڈر پھٹ جانے کے بعد عمارت منہدم،12 افراد ہلاک، متعدد زخمی.
مرنے والوں میں خواتین وبچے بھی شامل۔
سانحہ کی جانچ اےٹی ایس سے کرانے کا اعلان۔
مٸٶ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/ذراٸع۔۔۔14 اکتوبر 2019.
=============================
اترپردیش کے مئو میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث محمد آباد کوتوالی کے علاقہ لاحد پورگاؤں میں دومنزلہ مکان منہدم ہوگیا۔اس حادثے میں ایک درجن افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک درجن سے زیادہ  زخمی ہوئے ہیں، جن کا علاج ڈسٹرکٹ اسپتال میں جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پرپہنچنے والی پولیس اورفائربریگیڈ کی ٹیم بچاؤ اورامدادی کاموں میں مصروف ہے
۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 15 افراد کو علاج کے لئے ضلعی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ جبکہ تین دیگرافراد بھی علاج کے دوران فوت ہوگئے۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا اس وقت گھر میں قریب دو درجن افراد موجود تھے۔ فی الحال امدادی کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔
یہ واقعہ صبح کے ساڑھے سات بجے کا ہے۔ سلنڈر پھٹنے کے بعد گھرمیں آگ لگ گئی۔ آس پاس کے لوگ گھر کے اندر داخل ہوئے۔ جس کے بعد مکان مہندم ہوگیا۔ اب تک ١٢ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 12 دیگرزخمی ہیں جنہیں اسپتال بھیج دیا گیاہے۔ فی الحال ، جے سی بی کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ایک ایمبولینس بھی موقع پرموجود ہے تاکہ زخمیوں کو جلد سے جلد طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
مئو میں پیش آئے اس درد ناک حادثہ کے بعد پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع کلکٹر اور ایس ایس پی کو موقع پر پہنچنے اور راحت اور بچاؤ کے کام تیزکرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی کہا کہ تمام زخمیوں تک ہر ممکن مدد پہنچائی جائے ۔
ملبے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانا اولین کام ہے۔

دوسری جانب، ڈی آٸی جی  او پی سنگھ نے کہا کہ حادثہ افسوسناک اور سنگین ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق۔ ایس پی اور ڈی ایم موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ڈی آٸ جی نے کہا کہ ہماری ترجیح ملبے کے نیچے پھنسے لوگوں کوبچاناہے۔ ہم نے این ڈی آر ایف کی ٹیم سے بھی رابطہ کیا ہے۔ جلد ہی صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔