Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 13, 2019

ہندوستان نہ کبھی ہندو راشٹر تھا، نہ ہے ، اور نہ کبھی بنے گا۔۔۔ان شإاللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسدالدین اویسی


اسد الدین اویسی نے آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے اس تبصرہ پر ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'ہندوستان ہندو راشٹرہے'
صداٸے وقت/نماٸندہ/ذراٸع۔
=============================
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت کےاس تبصرہ پرٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نےکہا تھا کہ 'ہندوستان ہندو 
راشٹرہے'۔

اسد الدین اویسی نےکہا کہ 'بھاگوت ہندوستان کوہندو' نام دے کرمیری تاریخ نہیں مٹا سکتے۔ یہ کام نہیں کرے گا۔ وہ اس بات پرزورنہیں دے سکتے ہیں کہ ہماری تہذیب، عقائد، علاقہ اور ذاتی شناخت سبھی ہندو مذہب سےمنسلک ہیں'۔ 'ہندوستان نہ کبھی ہندوراشٹرتھا، نہ ہےاورنہ کبھی بنے گا انشاء اللہ