Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 14, 2019

کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر شہنواز خان نے یوم اطفال کے موقع پر بچوں میں پھل تقسیم کٸے۔


جونپور يوپي۔نماٸندہ/صداٸے وقت/مورخہ 14 نومبر 2019
==============================
 ملک کے پہلے وزیر اعظم  پنڈت جواہر لال نہرو کا آج 14 نومبر کو ولادت کا دن ہے جو بڑے ہی شان و شوکت سے پورے ملک میں منایا جاتا ہے اور بچے انکو محبت سے چچا نہرو بھی کہتے ہیں۔ پنڈت جواہر لال نہرو کی یومِ پیدائش یومِ اطفال کے طور پر مناٸی جاتی ہے کیونکہ وہ بچوں سے سب سے زیادہ پیار کرتے تھے۔ 
اس موقع پر شہر کانگریس اقلیتی کمیٹی کے صدر شاہنواز خان نے مدرسہ عربیہ ظاہر الاسلام واقع آدم پور اکبر میں بچوں میں پھل تقسیم کر پنڈت جواہر لال نہرو کو یاد کیا ۔اس موقع پر شاہنواز خان نے بچوں کو چچا نہرو کے بچوں کے تئیں محبت اور لگن کے بارے میں بہت ہی تفصیل سے بتایا۔
اس موقع پر مدرسہ کے مینیجر مولانا عبد الحنان، محمد امجد، محمد فیصل، محمد ریحان، محمد عرفان اور تمام طلباء و طالبات موجود رہے۔