Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 15, 2019

مہاراشٹر میں شیو سینا ، این سی پی و کانگریس اتحاد میں حکومت سازی کا فارمولا طے۔۔۔۔شیو سینا کا ہی ہوگا وزیر اعلیٰ

ممبئی: مہاراشٹر/صداٸے وقت /ذراٸع/١٥ نومبر ٢٠١٩۔
========================
مہاراشٹرمیں صدرراج کےدرمیان حکومت سازی کا راستہ صاف ہوتا ہوا نظرآرہا ہے۔ ذرائع کےمطابق، شیوسینا، این سی پی اورکانگریس کےدرمیان معاہدہ فائنل ہوگیا ہے۔ تینوں جماعتوں کےدرمیان جومعاہدہ ہوا ہے، اس کے مطابق مہاراشٹرمیں پانچ سال تک شیوسینا کا ہی وزیراعلیٰ رہےگا۔ وہیں کانگریس اوراین سی پی کے کھاتے میں ایک ایک نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ آئے گا۔

مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل کولے کرشیوسینا، این سی پی اورکانگریس کے درمیان میٹنگ کا دورجاری ہے۔ خبرہے کہ تینوں جماعتوں کے درمیان کامن منیمم پروگرام (کم ازکم مشترکہ پروگرام) کولے کراتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق این سی پی کو14 اور کانگریس کو12 وزارت دیئے جائیں گے۔ خود شیوسینا کے کھاتے میں 14 وزارت کے عہدے آئیں گے۔  مہاراشٹر میں حکومت سازی سےمتعلق این سی پی سربراہ شرد پوارنے کہا ہے کہ حکومت بنانےکا عمل شروع ہوچکا ہے، یہ حکومت پورے 5 سال تک چلے گی
نیوزایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے این سی پی لیڈرنواب ملک نے کہا 'ایک سوال باربارپوچھا جارہا ہےکہ شیوسینا کا وزیراعلیٰ ہوگا کیا؟ وزیراعلیٰ کےعہدے کولےکربی جے پی اورشیوسینا میں تنازعہ ہوا تھا۔ ایسے میں ہم وزیراعلیٰ عہدے کی دعویداری نہیں کرنے جا رہےہیں۔ یقینی طورپروزیراعلیٰ شیوسینا کا ہی ہوگا'۔ نواب ملک نےکہا 'شیوسینا کو بےعزت کیا گیا ہے، ہماری ذمہ داری بنتی ہےان کی عزت اوراحترام کوبنائے رکھنا۔ ہماری ذمہ داری ہےاوراس پرہمارا کسی طرح کا اعتراض نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں حکومت بنانے کے لئے شیوسینا، کانگریس اوراین سی پی کے درمیان میٹنگ کا دورجاری ہے۔ جمعرات کوہوئی اس میٹنگ میں تینوں ہی پارٹیوں کے سینئر لیڈران شامل ہوئے۔ اطلاع کے مطابق شیوسینا کی طرف سے ایکناتھ شندے، کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان، این سی پی لیڈرچھگن بھجبل شامل ہوئے۔ اس میٹنگ کے بعد شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے نے میڈیا سے بتایا کہ تینوں پارٹیوں کے درمیان کم ازکم مشترکہ پروگرام پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کا ایک ڈرافٹ بھی تیارکیا گیا ہے۔
اب ذرائع کے حوالے سے خبرمل رہی ہے ان تینوں پارٹیوں کے درمیان کم ازکم مشترکہ پروگرام کولے کراتفاق ہوگیا ہے۔ اب تک جن موضوعات پراتفاق ہونے  کی اطلاع ملی ہے، ان میں کسان قرض معافی، فصل بیمہ یوجنا کا جائزہ، روزگاراورچھترپتی شیواجی مہاراج اوربی آرامبیڈکرمجسمہ (میموریل) شامل ہیں۔