Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 12, 2019

مندر مسجد قضیہ ختم۔۔۔۔مندر مسجد جھگڑا ختم۔

از/شیخ رکن الدین نظامی۔/صداٸے وقت۔
====================
ملک کی اعلیٰ عدالت نے فیصلہ صادر کیا کہ وہ جس کا حق تھا حق سے محروم اور وہ جو ظالم تھا حق اسے سونپا گیا
کڑیاں جوڑی جائے
ماضی کی باتیں سمجھنے کوشش کی جائے
مخصوص ذہنیت کے حاملین روز اول سے ہی خاص منصوبے کے تحت کچھ باتیں کہنے لگے
👈مسلم اکثریتی ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کی جائے گی
👈رام مندر کی تعمیر کی جائےگی
اور بھی بہت ساری باتیں کہی گئیں
منجملہ ان کے ایک بات یہ بھی تھی کہ
مسلم اقلیتوں کی شہری حیثیت چھین لی جائےگی
جس سے ان کو
نہ ؤوٹ کا حق حاصل رہے گا
نہ تعلیم و روزگار میں
نہ دستوری مراعات میں کوئی حق ہوگا
یا تو درجۂ دوئم کے شہری بن کر زندگی گذارنی ہوگی یا دیش ان سے پاک ہوگا
بعض جوشیلے مقررین نے منچوں پر یہاں تک کہہ ڈالا کہ
مری ہوئی مسلم عورتوں تک کو قبروں سے نکال کر ریپ کیاجائےگا

گذری میقات میں درکار اکثریت نہیں تھی جس کی بنا پر کچھ الٹ پلٹ کام کئے گئے مگر منصوبے کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا
اس میقات میں گذشتہ کے مقابلے میں کچھ اکثریت حاصل ہوئی تو دفعہ تین سو ستر کی منسوخی اور مندر کے حق میں فیصلہ کروایا گیا ـ
نعروں پہ غور کیا جائے
سب کا ساتھ سب کا وکاس
اب کی بار مودی سرکار
اور اس الیکشن میں
مودی ہے تو ممکن ہے
ان نعروں اور الیکشن مینو فیسٹو پہ نظر ڈالی جائے
کڑی سے کڑی ملائی جائے
اور رونما ہونے والے واقعات پہ غور کیا جائے
آرٹکل ۳۷۰ ہٹایا گیا
رام مندر کا فیصلہ ہوا
اب ماباقی مینو فیسٹو پہ توجہ مرکوز کی جائےگی
اللھم احفظنا منہ
امت مسلمہ
آپس میں رسہ کش
ایک دوسرے پہ کیچڑ اچھالنے میں مصروف
امیر مامور کو کوسنے
مامور امیر پہ تنقید کرنے میں مشغول
دوسری جانب
تمہاری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں
نائب صدر زور و شور سے کہہ رہے ہیں کہ نصاب تعلیم بدلنے کی ضرورت ہے
مرکزی وزیر داخلہ نے تاریخ از سر نو مرتب کرنے کی بات کہی
موجودہ نصاب ہی کچھ اس طرح کا ہے کہ
مسلمانوں کو غدار وطن کہا گیا
سادہ لوح مسلم نوجوان کو بھی اپنے آپ پہ شرمندگی ہوگی
 *کرنے کے کام*
👈اپنی صفوں میں دراڑ ختم کریں
👈فکری ہم آہنگی پیدا کریں
👈مستقبل پہ نظر رکھی جائے ماضی کے غلطیوں کو نہ دہرایاجائے
👈ملت کی تعلیمی معاشی اور سیاسی قوت کو منضبط کرنے کی کوشش کی جائے
👈جماعتیں اور تنظیمیں کاموں کو تقسیم کریں اور آپسی تال میل و مشاورت سے منصوبہ بندی کی جائے
👈بحیثیت خیر امت دعوت دین کے فریضے کو انجام دینے کی کوشش کی جائے
👈تحفظ ملت کے لئے نوجوانوں کی ذہن سازی کی جائے
👈امت کا حوصلہ پست ہونے نہ دیں

شیخ رکن الدین ندوی نظامی