Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 13, 2019

!!!قوم مسلم کی سخت جانی۔

از قلم /⁩صادق الاعظمی قاسمی /صداٸے وقت۔
==============================
    امن و مساوات کو دنیا میں قائم کرنے کا ڈھنڈورا پیٹنے والا، اور دنیا سے تشدد تعصب، نفرت ختم کرنے کا راگ الاپنے والا، دنیا کے ہر ملک ہر قوم اور ہر نسل کو انسانیت کا درس دینے والا "امریکہ" کبھی اپنے شہریوں پر بھی نظر کر لے، ان کے تشدد اور تعصب کو ختم کرنے کی بھی فکر کر لے۔
    آج 13نومبر 2019 کوIndia today  نے ۔ F. B. I. ( وفاقی محکمہء تفتیش ) کی ایک رپورٹ شائع کی ہے، ملاحظہ ہو۔۔
۔تقریباً ڈھائی لاکھ نفرت انگیز جرائم ہر سال ہوتے ہیں، ان میں سے جو کورٹ تک پہونچتے ہیں، ان کی تعداد 7120 ہے، جس میں مذہب کے نام پر 835 مرتبہ یہودی، 188مرتبہ مسلمان، 60مرتبہ سکھ ،اور 91مرتبہ دیگر مذاہب کے افراد شکار ہوئے ہیں، اور نسلی تعصب کے بناء پر 4047واقعات رونما ہوئے، جن میں 1943کالے رنگ کے افراد شکار ہوئے ہیں، جبکہ 762گورے اور 485 ہسپانوی وغیرہ قوم کےافرادتشدد کا شکار ہوئے ہیں، 
     اس میں یہودی تو صرف مظلوم بننے کے لئے رپورٹ کی کثرت کرتے ہیں، ان کے بارے میں پڑھنے والا ان کے مکر سے بخوبی واقف ہوگا، اور امریکن سب سے زیادہ مسلمانوں کو ٹارگیٹ کر رہے ہیں، کیوں کہ انہیں اپنی تہذیب کھونے کا ڈر لگتاہے، ان کے بڑے بڑے فلاسفروں نے اس خوف کا اعلان بھی اپنی کتب میں کیا ہے، کہ ہندی، چینی کسی بھی تہذیب سے کوئی خوف نہیں، اگر خوف ہے تو فقط اسلامی تہذیب سے،،،،، اور یہ بیچارے مسلم قوم کہ اس قدر زبوں حالی کے باوجود بھی خوف میں مبتلاء ہیں، پر  یہ اسلام کہیں نا کہیں سے سانس لے ہی لیتا ہے، ۔۔۔