Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 15, 2019

کالج کے چوکیدار کی لاش ملنے سے سننی۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش/صداٸے وقت/عبدالرحیم صدیقی کی رپورٹ
============================
قصبہ لالگنج میں واقع سبھاش چندر بوس ڈگری کالج کے چوکیدار کی لاش  کالج کے گیٹ پر جمعہ کی صبح لٹکتی ہوٸی پاٸی گٸی۔جس سے علاقے میں سنسنی پھیل گٸی۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لٸیے بھیج دیا ۔

اطلاع کے مطابق موتی لال ولد مٹرو عمر ٥٥ سال ساکن مہرو کلاں تھانہ دیوگاٶں قصبہ لالگنج میں واقع سبھاش چندر بوس ڈگری کالج میں ٢٠٠٩ سے چوکیدار کی حیثیت سے کام کر رہا تھا اہل خانہ کے مطابق وہ کل کسی رشتےداری میں گیا ہوا تھاجہاں سے وہ گھر واپس نہیں آیا ۔جمعہ کی صبح گھر والوں کو اسکی خودکشی کی اطلاع ملی تو پورے کنبہ میں کہرام مچ گیا ۔
موقع پر پہنچی پولیس سے اہل خانہ و دیگر با اثر افراد نے پولیس سے گزارش کی کہ لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کے پنچ نامہ کراکر ان کو دے دی جاٸے مگر پولیس تیار نہیں ہوٸی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لٸیے بھیج دیا۔