Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 30, 2019

جماعت اسلامی تلنگانہ کے ذمداروں کی پرینکا ریڈی کے ارکان خاندان سے ملاقات.

حیدرا آباد ۔۔۔تلنگانہ/صداٸے وقت /ذراٸع/مورخہ۔٣٠ نومبر ٢٠١٩۔
شادنگر۔امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ مولاناحامد محمد خان نے ذمہ داران جماعت اسلامی جناب محمد اظہر الدین‘ سکریٹری رابطہ عامہ‘و دیگر کے ہمراہ شاد نگر میں قتل کا شکار ہونے والی وٹرنری ڈاکٹر پرینکا ریڈی کے مکان پہنچ کر ان کے افراد خاندان سے مل کر پرسہ دیا اور غمزدہ ارکان خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ امیر حلقہ نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ریاست میں خواتین کے تحفظ کو لے کر سوالیہ نشان کھڑا کر تے ہیں انہوں نے اس کیس کی فاسٹ ٹریک کورٹ میں سنوائی کرواتے ہوئے ملزمین کو جلد جلد سزا دلوانے کے اقدامات پر زور دیا ہے