Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 13, 2019

ترکی صدر رجب طیب اردغان امریکی صدر ڈونالڈ ڑرمپ کی دعوت پر امریکہ کے دورے پر !

واشنگٹن /صداٸے وقت /ذراٸع ایجنسیاں/١٣ نومبر ٢٠١٩
====================
ترکی کے صدر رجب طیب اردغان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
واشنگٹن پہنچنے پر اینڈریوز ائیر بیس پر واشنگٹن میں ترکی کے سفیرسردار کلچ، اقوام متحدہ میں ترکی کے  مستقل نمائندے فریدون سنر لی اولو امریکی پروٹوکول  کے جنرل منیجرجام ہینڈرسن اور دیگر حکام نے ان کا خیر مقدم کیا۔

دورے میں صدر  اردغان کی اہلیہ امینہ اردغان، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک، وزیر دفاعحلوصی آقار، وزیر تجارت رخسار پیک جان، جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی  کے نائب چئیر مین ماہر اُنال ۔ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک، وزیر مواصلات فخر الدین  آلتن اور  صدارتی دفتر کے ترجمان ابراہیم قالن  بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
ائیر بیس سے صدر اردغان اور ان کی اہلیہ امینہ اردغان  اپنے قیام کے ہوٹل 'وِلارڈ' پہنچے جہاں ترک شہریوں اور دیگر افراد کے ایک پُر ہجوم گروپ نے ان کا استقبال کیا۔
صدر اردغان نے ہوٹل کے سامنے ان کے منتظر گروپ  کے ساتھ ہاتھ ملایا
وِلارڈ ہوٹل میں سب سے پہلے انہوں نے امریکہ چیمبر آف کامرس ، خارجہ اقتصادی کمیٹی اور ترکی۔امریکہ ٹریڈ کونسل  کی طرف سے منعقدہ راونڈ ٹیبل اجلاس میں شرکت کی۔
بند کمرے کے اس اجلاس میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو، وزیر خزانہ بیرات آلبائراک، وزیر دفاع حلوصی آقار، وزیر تجارت رخسار پیک جان، وزیر مواصلات فخر الدین آلتن اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے شرکت کی۔
اجلاس میں پیپسی کو، گوگل، یو پی ایس، ہلٹن، کوکا کولا کمپنی، گی ای، سِٹی، اُوبیر، ٹرکش ائیر لائنز، لیماک، تاو ائیر پورٹ ہولڈنگ، بوروسان اور کالے گروپ جیسی کمپنیوں  اور ترکی وارلک فنڈ، خارجہ اقتصادی تعلقات کمیٹی، ناسداک اور امریکہ چیمبر آف کامرس جیسے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔