Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 5, 2019

6 دسمبر کو مسلمان اپنے کاروبار کیوں بند رکھتے ہیں۔؟؟؟

از/مولانا طاہر مدنی/صداٸے وقت۔
==============================
 6 دسمبر 1992 کو ہندوستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن تھا، جب دن دھاڑے تاریخی بابری مسجد کو شرپسندوں نے شہید کردیا اور ہزاروں کی تعداد میں موجود سیکورٹی فورسز تماشائی بنی رہیں. ریاستی اور مرکزی حکومتوں نے اپنی دستوری ذمہ داری ادا نہیں کی.  اب تو سپریم کورٹ نے بھی یہ صاف کہ دیا ہے کہ یہ ایک مجرمانہ عمل تھا. افسوس کی بات یہ ہے کہ 27 برس بیت جانے کے باوجود بھی اب تک مجرموں کو سزا نہیں ہوسکی.
یہ اتنی بڑی ناانصافی ہے کہ مسلمان اسے کبھی بھلا نہیں سکتے، اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. اس دن مسلمان اپنے کاروبار بند رکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں.
اس موقع پر ہمارا مطالبہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بابری مسجد کے انہدام کے کیس کی سماعت کی جائے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے. سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ افسوس ناک ہے اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے. امید ہے کہ سپریم کورٹ، نظر ثانی کی اپیلیں منظور کرے گا اور انصاف کے تقاضوں کی تکمیل ہوگی.
طاہر مدنی5 دسمبر 2019