Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 30, 2019

نمو ایپ پر سی اے اے کے لئے وزیر اعظم مودی نے مانگی حمایت، کہا۔ اس سے شہریت چھینی نہیں، دی جاتی ہے۔شہریت قانون کو لیکر وزیر اعظم کی سوشل میڈیا پر مہم۔!

نٸی دہلی۔/صداٸے وقت/ذراٸع/٣٠ دسمبر ٢٠١٩۔
==============================
 شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کو لے کر وزیر اعظم مودی نے سوشل مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نمو ایپ کے ذریعہ اس قانون کی حمایت کریں۔ وزیر اعظم نے ایک بار پھر سے دہرایا ہے کہ سی اے اے پناہ گزینوں کو شہریت دینے کا قانون ہے، واپس لینے کا نہیں۔
نریندر مودی نے ہیش ٹیگ انڈیا سپورٹس سی اے اے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ سی اے اے استحصال کے شکار پناہ گزینوں کو شہریت دیتا ہے اور یہ کسی کی شہریت چھینتا نہیں ہے۔ نمو ایپ کے والنٹئیر ماڈیول کے وائس سیکشن میں آپ کنٹینٹ، گرافکس اور ویڈیو دیکھنے کے لئے اس ہیش ٹیگ کو دیکھیں۔ اس ہیش ٹیگ کے ذریعہ سی اے اے کے حق میں اپنی حمایت دیں‘‘۔
وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر روحانی گرو سدگرو کا ایک ویڈیو بھی شئیر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سدگرو نے سی اے اے کی حمایت کی ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق، سدگرو نے تاریخی حوالہ کا ذکر کرتے ہوئے بڑے ہی اچھے طریقے سے سی اے اے کی ضرورت کو سمجھایا ہے۔