Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 11, 2019

اناٶ عصمت ریزی کی متاثرہ لڑکی کو انصاف دلانے کے لٸیے شاملی میرٹھ اور ہاپوڑ میں ایس ڈی پی آٸی کا احتجاجی مظاہرہ۔



میرٹھ۔(پریس ریلیز)۔ /صداٸے وقت/ذراٸع۔
==============================
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)نے اناؤ عصمت ریزی کی متاثرہ لڑکی کو انصاف دینے کے مطالبے کو لیکر شاملی، میرٹھ، ہاپور اور اترپردیش کے دیگر اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔ شاملی میں ہوئے احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی قومی ورکنگ کمیٹی رکن ڈاکٹر نظام الدین خان شریک رہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اناؤ عصمت ریزی کیس کی متاثرہ لڑکی جس زندہ جلا دیا گیا تھا اور گزشتہ جمعہ کی رات دہلی کے اسپتال میں تکلیف دہ موت واقع ہوئی تھی۔ غم کے اس گھڑی میں ایس ڈی پی آئی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔ ایس ڈی پی آئی اترپردیش حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ غم زدہ کنبے کو جلد انصاف فراہم کرنے کیلئے مناسب کارروائی کرے اور اس بات کو بھی یقینی بنائے کے اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش سمیت ملک بھر میں اس طرح کے تکلیف دہ واقعات کو روکا جانا چاہئے، اس کیلئے لوگوں میں قانون کا خوف پیدا کرنا چاہئے۔ اس طرح کے واقعا ت کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی حکومت کو مقررہ مدت میں مجرموں کو سزا دینے کیلئے ایک قانون بنانا چاہئے۔ ڈاکٹر نظام الدین خان نے اس بات کو زور دیکر کہا کہ ملک کی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ زیادتی، ظلم، مظالم اور قتل کی خبریں حیران کن ہیں۔اس سے ملک کا نام پوری دنیا میں بدنام ہورہاہے۔ ملک کی لڑکیوں اور عورتوں کیلئے یہ آج تک کا سب سے خراب دور ہے۔ عصمت ریزی میں ملوث مجرموں کو سخت اور عبرتناک سزائیں دینی چاہئے تاکہ ان ہولناک جرائم کو روکا جاسکے۔ ڈاکٹر نظام الدین خان نے اس ہولناک واقعہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ شیوم تریویدی اور شبھم تریویدی، جو بہار کے ہندو نگر گاؤں سے ہیں۔ ان دونوں نے 12دسمبر 2018کو بریلی ضلع کے لال گنج پولیس اسٹیشن علاقے سے ایک نوجوان لڑکی کو اغوا کیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ جس کا مقدمہ رائے بریلی ضلع کے تھانہ   لا ل گنج میں درج ہے
۔ رائے بریلی کی ضلعی عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے۔ بعد میں پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کیا، لیکن ضمانت پر رہا ہونے کے فورا بعد ملزم نے متاثرہ لڑکی سے بدلہ لینے کیلئے اس کو نشانہ بنایا۔انہوں نے اس کے گاؤں کے کھیت میں مٹی کا تیل ڈالکر اسے زندہ جلانے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب متاثرہ شخص اس معاملے کے سلسلے میں رائے بریلی عدالت جارہی تھی۔لڑکی 90 فیصدجل گئی تھی اور 5دسمبر کو اسے لکھنو سے دہلی لایا گیا۔ جہاں جمعہ کی رات صفدر جنگ اسپتال دہلی میں اس 23سالہ لڑکی کی موت ہوگئی۔ 
 ضلعی صدر اسرار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اترپردیش میں جنگل راج ہے۔ یہاں کوئی محفوظ نہیں ہے، یہاں خواتین روزانہ عصمت دری اور قتل کے زد میں ہیں۔ پوری ریاست میں امن و امان پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ عصمت ریزی جیسے گھناؤنے جرائم کا ارتکا ب کرنے والے مجرموں کو حکومت ہی تحفظ فراہم کررہی ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی شاملی ضلعی جنرل سکریٹری ڈاکٹر نوید، ضلعی سکریٹری ڈاکٹرمطلوب، جابر حسین اور آل انڈیا امامس کونسل کے ضلعی صدر مولانا رضوان سمیت ایس ڈی پی آئی کے سینکڑوں کارکنان شریک ہے۔ میرٹھ میں ہوئے احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری فرمان علی، میرٹھ ضلعی صدر مولانا راشد اور ہاپوڑ میں ہوئے احتجاجی مظاہرے میں ریاستی خازن مولانا قمر مظاہری شریک رہے۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد ضلعی مجسٹریٹ کو میمورینڈم سونپا گیا۔