Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 10, 2019

راجیہ سبھا میں شہریت ترمیمی بل کی تائید اور مخالفت کرنے کا اعلان کرنے والی جماعتوں کی تفصیلات۔

صداٸے وقت/ذراٸع۔۔-10 دسمبر۔٢٠١٩(بشکریہ اردو لیکس)۔
=============================
 ملک بھر کے مسلمانوں اور سیکولر ذہن رکھنے والی سیاسی جماعتوں افراد کی شدت سے مخالفت کی جانے والی شہریت ترمیمی بل پیر کے دن لوک سبھا میں منظور ہوگئی اور اب بی جے پی اس متنازعہ بل کو چهارشنبه کے روز راجیہ سبھا میں پیش کرتے ہوئے اسے منظور کروانے کی کوشش میں لگی ہے کیا راجیہ سبھا میں بھی اس بل کو منظوری ملے گی۔اس پر ہر کوئی تشویش میں ہے کیونکہ راجیہ سبھا میں این ڈی اے کو اکثریت حاصل نہیں ہے راجیہ سبھا کی کل 245 نشستیں ہیں  جن میں 5 نشستیں مخلوط ہیں یعنی 240 ارکان ہی بل پر ووٹ دینے والے ہیں بی جے پی کو شہریت ترمیمی بل منظور کرنے کے لئے 121 ممبران پارلیمنٹ کی تائید کی ضرورت ہے۔ این ڈی اے کے کل 108 ممبرس ہیں ، جن میں بی جے پی کے 83 ممبر شامل ہیں باقی ارکان میں ایناڈی ایم کے 11 ، جے ڈی یو 6 اور شرومنی اکالی دل کے 3 ممبران شامل ہیں۔ چھوٹی جماعتیں جو این ڈی اے کی حمایت کرتی ہیں وہ ایل جے پی ، آر پی آئی (اتھوالے) ، اے جی پی ، بی پی ایف اور پی ایم کے کے ایک، ایک ممبران پارلیمنٹ ہیں۔ اس کے علاوہ ، 6 آزاد ارکان پارلیمنٹ میں سے چار اور نامزد 4 ارکان میں سے 3 بل کی حمایت کرنے کا امکان ہے۔ شہریت ترمیمی بل کی حمایت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد سرکاری طور پر 115 تک ہے۔ بی جے پی کو نوین پٹنائک 7 ، شیوسینا 3 ، وائی ایس آر کانگریس کے 2 اور تلگو دیشم کے 2 کی حمایت حاصل ہے۔
اگر یہ تمام پارٹیاں بی جے پی کی حمایت کرتی ہیں تو یہ تعداد 129 تک پہنچ جائے گی۔ اور بل کی منظوری کے لئے درکار اکثریت سے 8 زائد ارکان کی تائید رہے گی ۔تاہم  شیوسینا کے سربراہ اودھے ٹھاکرے   بل کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جے ڈی یو کے سینئر لیڈر پرشانت کشور اور پون ورما اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں اور پارٹی کو بھی اپنا موقف تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
اپوزیشن کے کل 105 ممبران ہیں ، جن میں کانگریس کے 46 ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔ اس میں ترنمول کانگریس کے 13 ، سماج وادی پارٹی 9 ، ٹی آر ایس 6 ، سی پی ایم اور ڈی ایم کے کے پانچ اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں۔ عام آدمی پارٹی سے تین ، پی ڈی پی سے دو ، سی پی آئی ، آئی یو ایم ایل ، کیرالہ کانگریس اور ایم ڈی ایم کے سے ایک ایک یہ تمام بل کی مخالفت کریں گے ۔