Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 6, 2019

موٹر ساٸیکل سوار نوجوان کی بولیرو سے ٹکر۔۔دوران علاج موت۔

جون پور۔۔اتر پردیش (نماٸندہ)۔
=====================
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے کوٹھاری موڑ کے قریب اسکول میں فیس جمع کرنے جا رہے موٹرسائیکل سوار طالب علم بلیرو کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی کو لیکر فرارہو گیا۔

اطلاع کے مطابق جمالپور گاؤں رہائشی ویرو سنگھ17ولد بشنت سنگھ مقامی ویشوناتھ میموریل انٹر کالج میں انٹر کا طالب علم تھا۔وہ جمعہ کے روز اسکول میں فیس جمع کرنے کیلئے موٹرسائیکل سے جارہا تھا کہ مچھلی شہر۔مڑیاہوں شاہراہ کے مذکورہ موڑ کے قریب پہنچتے ہی تیز رفطار سے آرہی بلیرو کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع اسپتال سے ڈاکٹروں نے وارانسی کیلئے ریفر کر دیا جہاں راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔