Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 13, 2020

پاکستان: لاہورہائی کورٹ پرویز مشرف پرمہربان، سزائے موت سنانے والی عدالت غیر قانونی.

پاکستان: لاہور ہائی کورٹ نے کہا- پرویز مشرف کو سزائے موت سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر قانونی
نٸی دہلی /صداٸے وقت/ذراٸع/
==============================
لاہور ہائی کورٹ کی تین رکن بنچ نےحالانکہ پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو درستگی کے سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا، لیکن عرضی گزار کے وکیل نےکہا ہےکہ خصوصی عدالت کی تشکیل غیر قانونی قرار دینے کے بعد اس کے ذریعہ دیا گیا فیصلہ بھی غلط ہے۔
پاکستان کے لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی موت کی سزا سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کو پیر کے دن غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ پرویز مشرف نے دسمبر 2019 میں ہائی کورٹ میں سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکی اور ان کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلےکو غیر قانونی، بغیر کسی اختیار اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خارج کرنےکا مطالبہ کیا۔ ہائی کورٹ نے پروز مشرف کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئےکہا ہےکہ سابق صدر کے خلاف ملک سے بغاوت کا معاملہ جس میں انہیں موت کی سزا سنائی گئی، قانون کے مطابق تیار نہیں کیا گیا تھا۔
ہائی کورٹ کی تین رکن بنچ نے حالانکہ پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کے خصوصی عدالت کے فیصلے کو درستگی کے سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا، لیکن عرضی گزار کے وکیل نےکہا ہےکہ خصوصی عدالت کی تشکیل غیر قانونی قرار دینے کے بعد اس کے ذریعہ دیا گیا فیصلہ بھی غلط ہے۔ واضح رہےکہ 2007 میں ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کرکے آئین کو معطل کرنے کےلئے پاکستانی حکومت کی جانب سے 2013 میں دائر کئے گئے ایک معاملے میں پروز مشرف کو 17 دسمبر 2019 کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔