Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 4, 2020

ایران نے امریکہ کے خلاف کیا جنگ کا اعلان، مسجد پرلہرایا سرخ پرچم۔

قوم کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے، جب مسجد کے اوپر سرخ پرچم لگایا گیا ہے۔ سرخ پرچم کا مطلب ہے بدلے کی کارروائی یا جنگ کا اعلان۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/ ایجنسیاں۔
=============================
تہران: ایران نےقدس فورس کےسربراہ میجرجنرل قاسم سلیمانی کی موت کے بعد امریکہ کے خلاف جارحانہ رخ اپنا رکھا ہے۔ اس درمیان ایران کی تاریخی اورامام  مسجد پرلال رنگ کا جھنڈا لہرایا گیا ہے۔ ایران کےسرکاری ٹی وی چینل نےدکھایا کہ مقدس شہرجمکران کی مسجد امام زمانہ گنبد پرلال جھنڈا لگایا گیا۔ قدیم فارس اورعرب روایات میں سرخ پرچم جنگ جاری ہونے یا بدلہ لینے کی علامات کہلاتا ہے۔
مسجد سے ہوا جنگ کا اعلان

یہاں جمکران کی مسجد میں لال جھنڈا لہرانےکےساتھ لاؤڈ اسپیکرپردعا مانگتےسنا گیا، 'یا اللہ اپنےمحافظ کوپھرسےدنیا پربھیجو'۔ اسے پیغمبرمہدی کے دوبارہ ظاہرہونےکےطورپردیکھا جارہا ہے، جن کے بارے میں اسلام کا موقف ہےکہ آخری وقت میں (قیامت سے قبل) وہ زمین پربرائی کے خاتمہ کےلئے دوبارہ ظاہر ہوں گے۔
سرخ پرچم
مقامی لوگوں کے مطابق مقدس شہرقوم کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب مسجد کے اوپرلال جھنڈا لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل قاسم سلمیانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا اورتعزیت پیش کی۔ ساتھ ہی ان کے اہل خانہ کویقین دہانی کرائی کہ جلد ہی جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لیا جائے گا۔

امریکہ نے کیا تھا فضائی حملہ

امریکہ نےایک فضائی حملے میں ایران کے میجرجنرل قاسم سلیمانی کوہلاک کیا ہے۔ بغداد ایئرپورٹ پرامریکی فضائی حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈرابورمہدی المہندیس کی بھی موت ہوگئی ہے۔ جمعہ کی صبح امریکہ نے بغداد ایئرپورٹ پرفضائی حملہ کیا۔عراقی ملیشیا نےایران کی حمایت کرتے ہوئےمیجرجنرل قاسم سلیمانی کےقتل کی تصدیق کردی ہے۔ انگلی میں پہنے رنگ کی وجہ سے قاسم سلیمانی کی لاش کی شناخت ہوگئی۔ عراق کی پاپولر موبلائزیشن فورس کےترجمان احمد الا اسدی نےکہا ہے کہ مہدی المحندس اورقاسم سلیمانی فوت ہوگئےہیں۔ اس کے پیچھے امریکہ اوراسرائیلی دشمن ذمہ دارہیں۔