Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 19, 2020

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے سی اے اے اور این آر سی کو بتایا غیر ضروری ، کہا : پھر بھی یہ ہندوستان کا داخلی معاملہ۔

شیخ حسینہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سمجھ نہیں سکے کہ ہندوستان نے اس قانون کو پاس کیوں کیا ۔ اس کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /ایجینسیاں۔
=============================
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے) کے سلسلے میں کہا ہے کہ اسے پاس کرنے کی ضرورت کو وہ سمجھ نہیں سکیں ہیں اور اس قانون کی ضرورت نہیں تھی ۔ شیخ حسینہ نے گلف اخبارایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سمجھ نہیں سکے کہ ہندوستان نے اس قانون کو پاس کیوں کیا ۔ اس کی ضرورت ہی نہیں تھی ۔ تاہم انہوں نے سی اے اے کے سلسلے میں اپنی پہلی تنقید میں کہا کہ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔ وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش نے ہمیشہ سے یہ مانا ہے کہ قومی شہریت رجسٹر ( این آر سی ) اور سی اےاے ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
شیخ حسینہ کے مطابق ہندوستانی حکومت نے بھی کئی مرتبہ کہا ہے کہ یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے اور گزشتہ برس اکتوبر میں ہندوستان کے دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے ذاتی طور پر اس معاملے میں یقین دہانی بھی کرائی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عہد میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان رشتے سب سے زیادہ گہرے ہیں ۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 12 دسمبر کو پارلیمنٹ میں سی اے بی کو پاس کیا تھا ، جن میں پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہبی طور سے تشدد کا سامنا کررہے ہندو، جین، بودھ، عیسائی اور سکھ برادری کے لوگوں کو ہندوستان کی شہریت دینے کا التزام ہے ۔