Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 5, 2020

جے این یو میں تشدد۔۔۔پولیس کیمپس میں داخل۔۔مین گیٹ بند۔۔کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں۔

جے این یو تشدد : طلبہ تنظیم کی صدر آئشی گھوش نے کہا : میرے اوپر نقاب پوشوں نے حملہ کیا۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/ مورخہ ٥ جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
جے این یو میں حالت پر قابو پانے کیلئے دہلی پولیس نے یونیورسٹی کے گیٹ کو پوری طرح سے بند کردیا ہے اور کسی کو بھی اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے ۔ دہلی پولیس یونیورسٹی کے اندر داخل ہوگئی ہے
جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں اتوار کو جم کر ہنگامہ اور تشدد ہوا ۔ کچھ نقاب پوشوں نے یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں توڑ پھوڑ کی اور طلبہ و ٹیچر کی پٹائی کی ۔ اس حملہ میں جے این یو طلبہ یونین کی صدر آئشی گھوش بھی زخمی ہوئی ہیں اور ان کا ایمس میں علاج کیا جارہا ہے ۔ بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں نے اس حملہ کیلئے اے بی وی پی پر الزام عائد کیا ہے جبکہ اے بی وی پی نے اس کی پرزور تردید کی ہے ۔
نقاب پوشوں کے حملہ میں زخمی طلبہ تنظیم کی صدر آئشی گھوش نے میڈیا کو بتایا کہ ان پر حملہ کیا گیا ۔ گھوش نے کہا کہ میرے اوپر نقاب پہنے غنڈوں نے بے رحمی سے حملہ کیا ۔ میرے سر پر چوٹ آئی ہیں ۔ میرا خون بہہ رہا ہے ۔ نقاب پوشوں نے بے رحمی سے میری پٹائی کی۔
وہیں دوسری طرف جے این یو میں اے بی وی پی نے الزام لگایا ہے کہ اے بی وی پی طلبہ پر بائیں بازو کی تنظیموں ایس ایف آئی ، آئسا ، ڈی ایس ایف سے وابستہ لوگوں نے حملہ کیا ہے ۔ اے بی وی پی کا الزام ہے کہ لیفٹ کے اس حملہ میں تقریبا 25 طلبہ کو چوٹیں آئی ہیں اور ابھی تک تقریبا 11 طلبہ کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے کہ وہ کس حالت میں ہیں ۔
ادھر جے این یو میں حالت پر قابو پانے کیلئے دہلی پولیس نے یونیورسٹی کے گیٹ کو پوری طرح سے بند کردیا ہے اور کسی کو بھی اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے ۔ دہلی پولیس یونیورسٹی کے اندر داخل ہوگئی ہے اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے