Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 29, 2020

پانچ دنوں کی پولیس حراست میں بھیجا گیا شرجیل امام ،کو۔

شرجیل کو دہلی کی کرائم برانچ نے منگل کو بہار کے جہان آباد سے گرفتار کیا تھا اور آج اسے دہلی کی ساکیت عدالت میں پیش کیا گیا 

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٩ جنوری ٢٠٢٠۔
=============================
دہلی کی ایک عدالت نے ملک سے غداری کے الزام میں گرفتار شرجیل امام کو بدھ کو پانچ دن کے لیے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی تحویل میں دیدیا ہے ۔ شرجیل کو دہلی کی کرائم برانچ نے منگل کو بہار کے جہان آباد سے گرفتار کیا تھا اور آج اسے دہلی کی ساکیت عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے شرجیل کو پانچ دن کی پولیس کی تحویل میں بھیج دیا ۔ شرجیل نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی ۔

 دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے شرجیل امام کو بہار کے جہان آباد کے کاکو تھانہ حلقہ سے گرفتار کیا تھا ۔ اس آپریشن میں مقامی پولیس بھی دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم کے ساتھ تھی ۔ شرجیل امام کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کی قیادت دہلی پولیس کے ڈی سی پی کرائم برانچ راجیش دیو کررہے تھے ۔
واضح رہےکہ کچھ دنوں پہلے شرجیل امام کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسٹیج سے شمال مشرق کی ریاست آسام کو ہندوستان سے کاٹنے کی بات کہہ رہا ہے۔ اس نےکہا کہ مسلمانوں کو اپنی طاقت دکھاتے ہوئےکم از کم ایک ماہ تک آسام کا رابطہ ہندوستان سے منقطع کردینا چاہئے۔ اس کےلئے ریلوے ٹریک پر اتنا ملبہ ڈال دینا چاہئےکہ اسے صاف کرتےکرتےکم ازکم ایک ماہ کا وقت لگ جائے۔ شرجیل امام پر اشتعال انگیز تقریر کےلئے پولیس نے ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا ہے۔