Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 5, 2020

جماعت اسلامی ہند کی میٹنگ میں سنجے راؤت نےکہا- سی اے اے کے خلاف ہورہےاحتجاج کوشیوسینا کی حمایت۔

سنجے راؤت نےکہا کہ 'مہاراشٹرنےملک کوراستہ دکھایا ہے، ملک ہمارا مذہب ہے۔ ہم سب کومتحد ہونا چاہئے اوراسی سے وہ ڈرے ہوئے ہیں'۔

ممبئی: مہاراشٹر /صداٸے وقت /ذراٸع/ ٥ جنوری ٢٠٢٠۔
==============================
شیوسینا کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے ہفتہ کوکہا کہ ان کی پارٹی شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ہورہےاحتجاج کی حمایت کرتی ہے۔ سنجے راؤت نےکہا کہ مہاراشترملک کےلئےایک 'سبق' ہے۔ ایسے میں کسی کوخوفزدہ ہونےکی ضرورت نہیں ہے۔ سنجے راؤت نے سی اے اے پرجماعت اسلامی ہند اورایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کےذریعہ منعقدہ ایک میٹنگ کےدوران یہ باتیں کہیں۔ انہوں نےکہا کہ میری پارٹی سی اے اے کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرہ کے حق میں ہے.
سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹرمیں شکست کوبی جے پی اب بھی نہیں ہضم کرپارہی ہے۔ راؤت نےکہا کہ، 'وہ اب تک مایوسی میں ہیں اورہمیں انہیں اوردکھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرنےملک کوسبق دیا ہےکہ ڈرومت۔ ان کا اشارہ ممکنہ طورپربی جے پی سے رشتےتوڑکرریاست میں کانگریس اوراین سی پی کےساتھ مل کرحکومت بنانےکی طرف تھا۔ انہوں نےکہا کہ مہاراشٹرنےملک کوراستہ دکھایا ہے۔ ملک ہمارا مذہب (دھرم) ہے۔ ہم سب کو متحد ہونا چاہئےاوراسی سے وہ (بی جےپی) ڈرے ہوئے ہیں'۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ دسمبرمیں مرکزی حکومت نےپاکستان، بنگلہ دیش اورافغانستان سےہندوستان آئےاقلیتوں کوہندوستانی شہریت دینےکےلئے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کومنظورکیا تھا۔ اس کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے کئےگئےتھے۔ اترپردیش، بہار، دہلی، کرناٹک، مغربی بنگال اورگجرات سمیت کئی ریاستوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوگئی تھیں۔ صرف اترپردیش میں 18 کے قریب مظاہرین کی موت ہوگئی ہے۔