Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, February 9, 2020

حج 2020: حج کوآرڈنیٹر اور اسسٹنٹ حج افسران کے لئے انٹرویوز کا شیڈول جاری۔

نئی دہلی: صداٸے وقت /ذراٸع / ٩ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
مرکزی وزارت اقلیتی امور نے حج 2020 کے لئے عارضی خدمات کے سلسلہ میں کوآرڈی نیٹرس، اڈمنسٹریشن کوآرڈی نیٹرس میڈیکل، اسسٹنٹ حج آفیسرس اور حج اسسٹنٹس کی ملازمتوں کے لئیے امیدواروں کے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ان عہدوں پر عارضی تقرری کی جائے گی اور انہیں قونصل جنرل ہند برائے جدہ کے تحت خدمات انجام دینا ہوگا۔
انڈر سکریٹری حج ڈیویژن محمد ندیم نے انٹرویو کا شیڈول تمام ریاستی حج کمیٹیوں کو روانہ کیا ہے۔ کرناٹک، آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ حج آفیسرس اور حج اسسٹنٹس کی ملازمتوں کے امیدواروں کا انٹرویو 23 تا 27 مارچ کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی، حج بھون، ہیگڈے نگر بنگلورو میں منعقد ہوگا۔
مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، گجرات، گوا اور چھتیس گڑھ کے امیدواروں کے انٹرویو 16 تا 20 مارچ حج کمیٹی آف انڈیا، حج ہوزممبئی میں ہوں گے۔ کیرالہ، تمل ناڈو، لکشادیپ اور پوڈیچری کے امیدواروں کا انٹرویو 6 تا 10 اپریل کیرالہ اسٹیٹ حج کمیٹی ملا پورم میں ہوگا۔
تمام ریاستوں سے تعلق رکھنے والے کوآرڈی نیٹر اڈمنسٹریشن عہدے کے امیدواروں کے انٹرویوز 16 اپریل کوہوں گے جبکہ تمام ریاستوں کے کوآرڈی نیٹر میڈیکل عہدہ کے امیدواروں کے انٹرویو 17 اپریل کو حج ڈیویژن وزارت اقلیتی امور، آر کے پورم نئی دہلی میں ہوں گے۔ حج کمیٹی آف انڈیا اور متعلقہ ریاستی حج کمیٹیوں کو انٹرویوز کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔