Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 8, 2020

ڈی ایم و ایس پی کا اچانک صحت مرکز کا معاٸنہ

جون پور ۔۔۔اتر پردیش۔(نماٸندہ)۔
=========================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ اشوک کمار بنیادی صحت مرکز تیزی بازار کا ہفتہ کے روز یکایک معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران ڈی ایم نے منشیات تقسیم کا کمرہ، پیتھالوجی روم، ٹیلی میڈیسن روم، اسٹور روم، خواتین کے وارڈ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ڈی ایم نے ڈاکٹر سے مریضوں کی تعداد سے متعلق سوال کرتے ہوئے ضروری ہدایت دیا۔ انھوں نے رجسٹر میں موجود مریضوں کا موبائل نمبر، سیریل نمبر درج کرنے کی ہدایت کی۔ پیتھالوجی روم کے معائنے کے دوران، لیب ٹیکنیشن سے ٹی وی کے مریضوں کی شناخت سے متعلق معلومات حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مریضوں سے بھی صحت مرکز پر کسی ملازم کے زریعے کوئی اضافی رقم لینے سے متعلق پوچھ گچھ کی، جس پر مریضوں نے بتایا کہ کوئی اضافی رقم نہیں لی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے آس پاس کے لوگوں سے کہے کہ وہ اپنے علاج سرکاری مرکز میں کروائیں، یہاں ہر طرح کی سہولیات مہیا ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ نے اسپتال میں صفائی برقرار رکھنے اور مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی۔

Post Top Ad

Your Ad Spot