Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 13, 2020

دہلی الیکشن : گولی مارو ، ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ جیسے بیانوں سے نقصان ہوا ہے! امت شاہ کا اعتراف۔

ددہلی/صداٸے وقت /ذراٸع /١٣ فروری ٢٠٢٠۔
============================
ہندوستان کے وزیر داخلہ اور بی جے پی کے قدآور نیتا امت شاہ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے دہلی الیکشن کے نتیجوں پر کہا کہ  ” گولی مارو ، ہندوستان اور پاکستان کا مقابلہ جیسے بیانوں سے نقصان ہوا ہے ۔ایسے بیانوں سے نیتاؤں کو بچنا چاہئے،  اور پارٹی ایسے بیانات کے ساتھ کھڑی نہیں ہوسکتی ہے 
واضح ہو کہ گزشتہ ١١ فروری کو دلی اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کو ملی شرمناک ہار کے بعد امت شاہ کا یہ پہلا تبصرہ ہے ۔۔الیکشن کے تشہیری مہم کے دوران بی جے پی کے لیڈروں نے قابل اعترض الفاظ کہے تھے جس پر حزب اختلاف کی جماعتوں نے اعتراض کیا تھا اور الیکشن کمیشن نے ایکشن بھی لیا تھا۔
حالانکہ امت شاہ نے خود بھی یہ کہکر کہ ”ای وی ایم کی بٹن اتنی زور سے دبانا کہ جھٹکا شاہین باغ کو لگے “ ایک تنازعہ کھڑا کردیا تھا۔