Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 12, 2020

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھوٹھاکرے نے کیجریوال کو مبارکبادپیش کیا اور کہا لوگوں نے دکھادیا ہے کہ ملک عوام کی بات پر چلےگا نہ کہ من کی بات سے۔

ممبئی۔مہارشٹر /صداٸے وقت۔
=============================
ہندوستان اردو ٹائمز کی رپورٹ کے  مطابق مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھوٹھاکرے نے دہلی الیکشن نتیجے پر اروند کیجریوال کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کو عوام نے خارج کردیا ہے اور چناؤ صرف وکاس اور ڈیولپمینڈ کے مدعے پر ہی ہوگا ، دہلی کے لوگوں نے دکھادیا ہے کہ ملک عوام  کی بات پر چلے گا نہ کہ من کی بات سے چلے گا ، بی جے پی نے کیجریوال کو آتنگ وادی کہا ہے لیکن ان کو ہرا نہیں سکی ہے۔
ہمارے نماٸندے کے مطابق شرد پوار ، اکھیلیش یادو ۔راہل گاندھی ، ممتا بنرجی اور حزب اختلاف کے  دیگر سیاست دانوں نے کیجریوال کو ان کی شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی۔