Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, February 18, 2020

جامعہ تشدد : کرائم برانچ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے یونیورسٹی کیمپس میں جائے حادثہ کا کیا معائنہ۔

کرائم برانچ کے پولیس ڈپٹی کمشنر راجیش دیو کی قیادت میں ایس آئی ٹی نے جامعہ کی پرانی لائبریری سمیت کئی مقامات کا معائنہ کیا ۔ تفتیشی ٹیم تقریبا تین گھنٹے تک یونیورسٹی کیمپس میں رہی ۔ اس دوران بہت سے اساتذہ اور طالب علموں سے بات چیت کی۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /١٨ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں مظاہرے کے دوران تشدد کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کی لائبریری میں پولیس کارروائی کا ویڈیو وائرل ہونے کے درمیان منگل کو کرائم برانچ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے یونیورسٹی کیمپس میں جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ کرائم برانچ کے پولیس ڈپٹی کمشنر راجیش دیو کی قیادت میں ایس آئی ٹی نے جامعہ کی پرانی لائبریری سمیت کئی مقامات کا معائنہ کیا ۔ تفتیشی ٹیم تقریبا تین گھنٹے تک یونیورسٹی کیمپس میں رہی ۔ اس دوران بہت سے اساتذہ اور طالب علموں سے بات چیت کی۔
پولیس نے 15 دسمبر کو جامعہ کیمپس میں گھس کر طالب علموں کے ساتھ مارپیٹ اور لائبریری میں توڑ پھوڑ کی تھی ، جس کا ویڈیو اتوار کی رات سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں پولیس طالب علموں کو وحشیانہ طریقے سے پیٹ رہی ہے۔ لائبریری کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد خصوصی پولیس کمشنر (کرائم) پروير رنجن نے کہا تھا کہ جامعہ کے تازہ ویڈیو کو نوٹس میں لیا گیا ہے ، جو وائرل ہو رہا ہے، اس کی جانچ کریں گے۔
الومنائی ایسوسی ایشن آف جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جامعہ نگر تھانے میں دہلی پولیس کے خلاف شکایت کی ہے ، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ 15 دسمبر کو پولیس طالب علموں کے ساتھ وحشیانہ طریقے سے پیش آئی تھی ۔ خاطی پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ اس شکایتی خط کو تھانے کے علاوہ وزارت داخلہ ، لیفٹننٹ گورنر اور پولیس کمشنر کو بھی بھیجا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ جامعہ میں ہونے والی مبینہ پولیس بربریت ، سی اےاے ، این پی آر اور این آرسی کے خلاف یونیورسٹی کے باہر گزشتہ دو ماہ سے زائد وقت سے طلبہ اور مقامی لوگ دن رات احتجاج کر رہے ہیں ۔