Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 8, 2020

دہلی انتخابات : تمام چینلوں کے ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ، بی جے پی اور کانگریس کی کراری ہار..

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٨ فروری ٢٠٢٠
=============================
دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پولس  کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ تقریبا سبھی ایگزٹ پولس کے مطابق دہلی میں اروند کیجریوال کی ایک مرتبہ پھر حکومت بننے جارہی ہے ۔ تاہم گزشتہ اسمبلی الیکشن کے مقابلہ میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کی کچھ سیٹیں کم ہوسکتی ہیں ۔
ہفتہ کو ہوئی ووٹنگ میں شام کو ساڑھے پانچ بجے تک تقریبا 55 فیصد ووٹرس نے اپنے حق راہی کا استعمال کیا ۔ پچھلی مرتبہ کی ووٹنگ کے مقابلہ میں اس مرتبہ پولنگ کی رفتار دھیمی رہی ۔ 2015 میں 67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے کا استعمال کیا تھا .

ٹائمس ناو – ایپسوس ایگزٹ پول

ٹائمس ناو – ایپسوس کے ایگزٹ پول کے مطابق دہلی میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کو 44 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے کھاتے میں 26 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ کانگریس اس مرتبہ بھی اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہ سکتی ہے ۔

ریپبلک – جن کی بات ایگزٹ پول

ریپبلک – جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 48 سے 61 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 9 سے 21 سیٹیں مل سکتی ہے ۔ اس ایگزٹ پول کے مطابق اس مرتبہ کانگریس اپنا کھاتہ کھول سکتی ہے اور اس کو ایک سیٹ مل سکتی ہے ۔

نیتا – نیوز ایکس کے ایگزٹ پول

نیتا – نیوز ایکس کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 53 سے 57 سیٹیں اور بی جے پی کو 11-17 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کو صفر سے 2 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔

اے بی پی – سی ووٹر ایگزٹ پول

اے بی پی – سی ووٹر کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 49 سے 63 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو پانچ سے 19 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ وہیں کانگریس کو صفر سے چار سیٹیں ملنے کی امید ہے ۔

نیوز ایکس – پول اسٹار ایگزٹ پول

نیوز ایکس – پول اسٹار کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 50 سے 56 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 10 سے 14 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ کانگریس کا اس مرتبہ بھی کھاتہ کھلنا مشکل ہے ۔