Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, February 20, 2020

شاہین باغ مظاہرہ : بات چیت کیلئے دوسرے دن بھی پہنچے سپریم کورٹ کے مصالحت کار ، سادھنا رام چندرن نے کہا : شاہین باغ ہے اور ہمیشہ برقرار رہے گا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے دن شاہین باغ پہنچنے کے بعد مصالحت کار سادھنا رام چندرن نے مظاہرین سے کہا کہ آپ نے ہمیں بلایا تھا ، اس لئے ہم آئے ہیں ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /٢٠ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر مصالحت کار سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن دوسرے دن پھر بات چیت کیلئے شاہین باغ پہنچ گئے ہیں ۔ وہ سی اے اے کی مخالفت میں جاری مظاہرہ کے دوسرے دن بھی مظاہرین کے ساتھ بات چیت کیلئے یہاں آئے ہیں ۔ سپریم کورٹ کے مصالحت کار گزشتہ روز بھی شاہین باغ میں مظاہرہ کی جگہ پر پہنچے تھے اور مظاہرین سے بات چیت کی تھی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرے دن شاہین باغ پہنچنے کے بعد مصالحت کار سادھنا رام چندرن نے مظاہرین سے کہا کہ آپ نے ہمیں بلایا تھا ، اس لئے ہم آئے ہیں ۔ آپ لوگوں کا جو مدعا ہے وہ سپریم کورٹ پہنچ چکا ہے ۔ آپ کا سوال سپریم کورٹ کے سامنے ہیں ۔ سپریم کورٹ میں سی اے اے پر سماعت ہونی ہے ۔ سپریم کورٹ مانتا ہے کہ آندولن آپ کا حق ہے ۔ شاہین باغ ہے اور شاہین باغ برقرار رہے گا ۔ ہمیں عدالت نے سڑک کو لے کر بات چیت کیلئے بھیجا ہے ۔
وہیں مصالحت کار سنجے ہیگڑے نے کہا کہ مظاہرہ سے کسی کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے ، ہم چاہتے ہیں کہ شاہین باغ کا مظاہرہ ملک کیلئے مثال بنے ، جب تک سپریم کورٹ ہے آپ کی بات سنی جائے گی ۔ آپ گزشتہ دو ماہ سے بیٹھے ہوئے ہیں ، ہم ہندوستان میں ایک ساتھ رہتے ہیں تاکہ دوسروں کو پریشانی نہ ہو ۔