Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, February 15, 2020

سی اے اے۔ این آر سی کے خلاف چنئی میں تیز ہوا احتجاجی مظاہرہ، پولیس نے کیا لاٹھی چارج۔

چنئی کے واشرمین پیٹ میں سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں بھاری احتجاج ہوا۔ اس دوران پولیس اور احتجاج کاروں کے درمیان جھڑپ ہو گئی
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /١٥ فروری ٢٠٢٠۔
==============================
چنئی۔ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی  کے معاملہ پر ملک بھر میں کئی جگہوں پر احتجاجی مظاہرہ اب بھی جاری ہے۔ چنئی کے واشرمین پیٹ میں سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں بھاری احتجاج ہوا۔ اس دوران پولیس اور احتجاج کاروں کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس کے بعد پولیس نے 100 سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔
 مظاہرین کو حراست میں لئے جانے کے بعد سینکڑوں لوگ انا سلائی میں ماؤنٹ روڈ درگاہ کے پاس احتجاجی مظاہرہ کرنے لگ گئے۔ پولیس وہاں بیریکیڈنگ کر رہی تھی جسے مظاہرین ہٹانے کی کوشش کرنے لگے۔ پولیس نے انہیں روکا تو جھڑپ ہو گئی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ اس کے بعد مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا۔
ایجنسی اے این آئی نے اس احتجاج میں تصادم کا ایک ویڈیو فوٹیج جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصادم کے دوران مظاہرین اور پولیس بڑی تعداد میں ہیں۔ سی اے اے کی مخالفت کر رہے مظاہرین اور پولیس اہلکار ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔
وہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے پتھراؤ میں پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر، مظاہرین بھی اپنے خیمے سے بھی کچھ لوگوں کو زخمی بتا رہے ہیں۔ ہنگامہ بڑھنے پر پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ ان کی رہائی کے لئے لوگوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ بعد میں حالات قابو میں آ گئے۔۔