Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, February 12, 2020

جموں و کشمیر میں ایک نئی سیاسی پارٹی کا قیام ، سابق وزیر نے کیا یہ بڑا اعلان.

 نٸی دہلی/صداٸے وقت / ذراٸع /١٢ فروری ٢٠٢٠۔
============================= 
جموں کشمیر کے سابق وزیر محمد الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ بہت جلد جموں و کشمیر میں ایک نئی سیاسی پارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ جموں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک سیاسی خلا پیدا ہوا ہے، لہذا یہ ہم سبھی کا فرض ہے کہ ایک نیا سیاسی پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے۔ بخاری نے کہا کہ نئی پارٹی میں نہ صرف وادی کشمیر بلکہ جموں خطے کے لیڈران بھی شامل ہونگے۔
واضح ہو کہ سابق ریاست جموں کشمیر کے ریاست کو درجہ کو ختم کرکے ٢ حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے اور ریاست کے بجاٸے ای یو ٹی کا درجہ حاصل ہے۔اس لٸے پرانی سیاسی پارٹیوں کی اہمیت ختم ہو گٸی ہے نیز نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی لیڈران کو حراست میں رکھا گیا ہے۔