Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 6, 2020

سعودی عرب : 1979 کے بعد پہلی مرتبہ کرونا واٸرس کے پیش نظر خانہ کعبہ میں روکا گیا طواف کا عمل ، ۔

روز مرہ زائرین کو بالائی منزلوں پر منتقل کرکے مطاف خالی کروایا گیا ، جس کی وجہ سے حرم کے صحن میں طواف رک گیا ، تاہم بالائی منزلوں پر طواف جاری ہے ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
مکہ۔ سعودی عرب ۔۔۔دنیا بھر میں پھیلتے کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی حکومت نے احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ عارضی طور پر روک دیا ہے۔ زائرین کو محفوظ رکھنے کیلئے حرم شریف میں جراثیم کش ادویات ڈالی گئیں اور مطاف کی اچھی طرح سے صفائی کی گئی ہے ۔ حرم شریف کو خالی کرنے اور مطاف کی صاف صفائی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں ، جو کافی وائرل بھی ہورہی ہے۔
عمرہ زائرین کو بالائی منزلوں پر منتقل کرکے مطاف خالی کروایا گیا ، جس کی وجہ سے حرم کے صحن میں طواف رک گیا ، تاہم بالائی منزلوں پر طواف جاری ہے ۔
حرمین پریزیڈینسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عارضی پابندی کے دوران خانہ کعبہ اور صحن میں طواف پر پابندی ہوگی، حرمین میں نمازوں کی ادائیگی صرف اندر ہی کی جائیگی ،عارضی پابندی کے دوران صفا اور مروہ کے درمیان سعی بھی معطل رہے گی ۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی شہریوں اور مکینوں کے مکہ مکرمہ میں عمرے اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے داخلے پر عارضی طور پر پابندی عاید کے دی گٸی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ جمعرات کو بیرون ملک سے عمرہ پرآنے والے زائرین کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر عارضی پابندی عاید کردی تھی۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق غیرملکیوں کا عمرے کے ویزے پر مملکت میں داخلہ عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزے پر داخلے پر بھی پابندی عاید کی گئی ہے۔علاوہ ازیں جی سی سی سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور مکینوں کا بھی مملکت میں داخلہ محدود کردیا گیا ہے ۔
گذشتہ چودہ روز کے دوران میں کسی اور ملک میں جانے کی صورت میں انھیں مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس کے علاوہ انہیں یہ بھی سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار نہیں ہی ہیں۔