Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 6, 2020

دہلی فسادات متاثرین کے لٸیے طلباء تنظیم ایس آئی او کے والنٹیئرس نے جماعت اسلامی و بعض دیگر مقامی تنظیموں کے تعاون سے بعد از نماز جمعہ 20 لاکھ سے زائد رقم جمع کی

ممبئی۔۔مہاراشٹر/صداٸے وقت /ذراٸع۔
==============================
دہلی میں مسلم کش فسادات سے پریشان حال عوام کو راحت پہنچانے اور امدادی کام انجام دینے کے لئےطلباء تنظیم اسٹوڈنسں اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(ایس آئی او) کی جانب سے ملکی سطح پر مالی امداد جمع کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے ۔
متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کے بعد ایس آئی او نے دیگر این جی اوزکے ساتھ مل کر شدید متاثرہ علاقوں میں راحت کاموں کو انجام دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔فی الحال متاثرہ علاقوں میں کھانے کی اشیاء، قانونی وطبی امداد، ریلیف کیمپس اور بے گھر لوگوں کے لئے چھت کے انتظام کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اس ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر ایس آئی او نے ملکی سطح پر مالی تعاون جمع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
تنظیم کے والنٹیرس کی جانب سے جماعت اسلامی ہند اور بعض مقامی تنظیموں کے تعاون سے ریاست مہاراشٹرا میں جمعہ کے روز نماز کی ادائیگی کے بعد بیس لاکھ سے زیادہ کی رقم جمع کی گئی ۔ فسادات سے متاثرین کی تعداد کے مقابلے میں جمع شدہ رقم بہت کم ہے اور زمینی سطح پر کام کرنے والی ٹیم کو مزید تعاون کی ضرورت ہے ۔
ایس آئی او جنوبی مہاراشٹرا کے سیکریٹری فیصل پٹھان نے ملک کےباشندگان سے آگے بڑھ کر ضرورت مندوں کی امداد کی اپیل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ” اگلے دو سے تین دنوں میں مہاراشٹرا سے ڈاکٹرس،وکلاء اور والنٹیرس کی ایک ٹیم بھی SIO کی جانب سے دہلی روانہ کی جائگی۔”