Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 24, 2020

چین میں آیا نیا وائرس، ہوئی ایک شخص کی موت۔ مچھی کھلبلی

نٸی دہلی /صداٸے وقت / ذراٸع 24مارچ2020۔
==============================
ابھی پوری دنیا  کورونا وائرس کی دہشت جھیل ہی رہی تھی کہ چین میں ایک نیا وائرس 'ہنٹا وائرس' سامنے آگیا ہے ، جس نے ایک شخص کی جان بھی لے لی ہے 'گلوبل ٹائمز نیوزنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر یہ اطلاع دی ہے کہ چین کے صوبہ یونان میں ایک شخص کو ہنٹا وائرس مثبت پایا گیا ہے ، جو شیڈونگ میں اپنے ملازمت کی جگہ جاتے ہوئے چارٹرڈ بس میں سفر کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔ 'گلوبل ٹائمز' کے مطابق اس وقت بس میں موجود 32 دیگر افراد کا بھی ٹسٹ کیا گیا ہے۔
امریکہ کے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے مطابق،ہنٹا وائرس وائرسوں کا ایک گروہ ہے جو بنیادی طور پر چوہوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔سی ڈی سی کے مطابق ، یہ لوگوں میں مختلف بیماریوں یا سنڈروم کا سبب بنتا ہے۔ ہنٹا وائرس کا نام دنیا کے مختلف حصوں میں مختلف ہے۔ امریکی خطے میں، اسے 'نیو ورلڈ' ہنٹا وائرس کہا جاتا ہے،جبکہ یورپ اور ایشیاء میں اسے 'اولڈ ورلڈ' ہنٹا وائرس کہا جاتا ہے۔