Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 10, 2020

مدھیہ پردیش سیاسی بحران : کمل ناتھ نے کہا : ثابت کریں گے اکثریت ، جو ممبران اسمبلی گئے وہ رابطے میں ہیں

بھوپال ۔۔۔مدھیہ پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /١١ مارچ ٢٠٢٠۔
=============================
مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران پر وزیر اعلی کمل ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنی اکثریت ثابت کردیں گے ۔ کانگریس ممبران اسمبلی کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ جو ممبران اسمبلی گئے ہیں ، ہم ان کے رابطے میں ہیں ۔ کمل ناتھ نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت پورے پانچ سال کی مدت کار پوری کرے گی ۔ کانگریس ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں 94 ممبران شامل ہوئے ۔ اس درمیان کانگریس کے 22 ممبران نے اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ یہ سبھی ممبران اسمبلی جیوترادتیہ سندھیا کے حامی بتائے جارہے ہیں 
ادھر وزیر اعلی کمل ناتھ نے اپنے معتمد سچن سنگھ ورما کو ناراض ممبران اسمبلی کو منانے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ یعنی اب حکومت بچانے کی ذمہ داری سجن سنگھ ورما کے کندھوں پر ہے ۔ ناراض ممبران اسمبلی کو منانے کیلئے وہ کسی بھی وقت بنگلورو کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں ۔ سجن سنگھ ورما کے ساتھ دو دیگر وزرا کے بھی وہاں جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔ یہ لیڈران خصوصی طیارہ سے جائیں گے ۔
ادھر قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کانگریس سے ناراض اور غیر مطمئن لیڈروں کو منانے کی کوشش کی جائے گی ۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ اس میٹنگ میں دیگر سیاسی متبادلات پر بھی غور و خوض کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبران اسمبلی کے استعفی منظور نہیں ہوئے ہیں ، لیکن سیاست میں ہر امکانات پر بحث ہوتی ہے ۔ وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ہوئی اس میٹنگ میں 94 ممبران اسمبلی نے شرکت کی ۔ کانگریس لیڈروں کا الزام ہے کہ ممبران اسمبلی کو دھوکہ دے کر راجیہ سبھا انتخابات کی بات کہہ کر لے جایا گیا تھا ۔