Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 7, 2020

دہلی تشدد: دلبر نیگی قتل معاملہ میں دہلی پولیس نے شاہنواز کو کیا گرفتار

گزشتہ 26 فروری کو برج پوری میں دلبر نیگی کی لاش پائے جانے کے بعد معاملہ درج کیا گیا تھا۔ دلبر نیگی کی لاش برج پوری واقع انل سویٹ ہاؤس کے پاس سے ملی تھی۔

نئی دہلی۔ /صداٸے وقت /ذراٸع /7 مارچ 2020.
==============================
دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے راجدھانی کے گوکل پوری میں پچھلے دنوں ہوئے تشدد معاملہ کے ایک ملزم شاہنواز  کو گرفتار کر لیا ہے۔ 26 فروری کو برج پوری میں دلبر نیگی کی لاش پائے جانے کے بعد معاملہ درج کیا گیا تھا۔ دلبر نیگی کی لاش برج پوری واقع انل سویٹ ہاؤس کے پاس سے ملی تھی۔ اس سے پہلے دہلی پولیس نے تشدد کے دوران کانسٹیبل دیپک دہیا پر پستول تاننے والے ملزم شاہ رخ کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم معاملہ کے بعد سے فرار تھا جسے یوپی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد کے سلسلہ میں دہلی پولیس نے اب تک 683  ایف آئی آر درج کی ہے اور 1983 لوگوں کو پکڑا ہے۔ وہیں، آرمس ایکٹ کے تحت 48 معاملے درج کئے گئے ہیں۔
وہیں، جمعرات تک تشدد میں مرنے والوں کی تعداد 53 پر پہنچ گئی ہے۔ دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں ہوئے تشدد میں مرنے والوں کی تعداد جی ٹی بی اسپتال میں 44، آر ایم ایل اسپتال میں 5، ایل این جے پی اسپتال میں 3 اور جگ پرویش چندر اسپتال میں 1 ہو گئی ہے۔