Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, March 9, 2020

ہندوستانی عدلیہ مجرموں کو سزا دے: چیف جسٹس آف ایران۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام رئیسی نے ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قتل عام کے ذمہ داروں کو سزا دے ۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع۔
=============================
ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے حالیہ فسادات میں ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکام کو چاہئے کہ وہ عوام میں اختلاف پیدا کرنے کے تعلق سے امریکیوں کے تجزیوں پر غور کریں -
ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے ہندوستان میں ماضی میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کو انگریزوں اور برطانوی حکومت کی شیطنت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انتہا پسندوں کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ لوگوں کا قتل عام کریں، کیونکہ اس سے علاقے کی صورتحال مزید بحرانی ہوجائے گی -
سید ابراہیم رئیسی نے ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام  پر انسانی حقوق کے دعویدار اداروں کی خاموشی پر نکتہ چینی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حالیہ تلخ واقعات کے بارے میں انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی اس تلخ حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ یہ ادارے انسانی حقوق کی پاسداری کرنے سے زیادہ سامراج کے سیاسی مفادات کے محافظ ہیں ۔

بحوالہ  سحر ٹی وی۔