Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, March 6, 2020

مولانا کلب جواد نے دہلی میں فسادات سے متأثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع /6 مارچ 2020.
==============================
 ریاست اتر پردیش  کے دارالحکومت لکھنؤ کے امام جمعہ مولانا کلب جواد نے بعض سماجی تنظیموں سے جڑے افراد کے ساتھ دہلی فسادات میں نقصان اٹھانے والے مسلم علاقوں کا دورہ کیا۔
 اس موقع پر انہوں نے جو باتیں کی ہیں اس نے دہلی کی مرکزی حکومت اور پولیس کے کردار پر بڑے سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مساجد اور انکے مکانات کو تباہ کرنے کے لئے بم جیسے دھماکہ خیز مادوں کا استعمال کیا گیا ہے۔