Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 14, 2020

میرٹھ : مدرسہ میں شراب کی بوتلیں پھینک کر ماحول خراب کرنے کی سازش ، شکایت درج

مدرسہ منتظمین کے مطابق اس سے قبل بھی مقامی شرپسندوں کے ذریعہ ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں انجام دی جاتی رہی ہیں۔

میرٹھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /14 مارچ 2020.
==============================
کل رات ١٣ مارچ  دو شرپسندوں نے میرٹھ میں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ۔ میرٹھ  کے ہاپوڑ روڈ پی اے سی ٹریننگ سینٹر کے سامنے مدرسہ جامعہ مدنیہ میں دیر رات دو اسکوٹر سوار شرپسندوں نے مدرسہ کے صحن اور مسجد میں شراب کی بوتلیں پھینک کر ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ۔ پھینکی گئی شراب کی بوتلوں کے ٹکڑے مدرسے کے آنگن سے لیکر مسجد کے صحن تک بکھر گئے ۔ مدرسہ منتظمین کے مطابق اس واقعہ کے فوراً بعد پولیس کو اس کی اطلا دی گئی  ۔ پولیس نے تحریر لے کر نامعلوم افراد کے خلاف جانچ کرنے کی بات کہی ہے ۔
مدرسہ منتظمین کے مطابق اس سے قبل بھی مقامی شرپسندوں کے ذریعہ ماحول کو خراب کرنے کی کوششیں انجام دی جاتی رہی ہیں ۔ تاہم حالات کی نزاکت کو پیش نظر رکھتے ہوئے مدرسہ انتظامیہ نے قانونی طریقہ سے کارروائی کی پیشرفت کی تھی ۔ لیکن ایک بار پھر اس طرح کی حرکت انجام دی گئی جو ماحول کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی ایک سازش تھی ۔شراب کی بوتلوں کے ٹکڑے مدرسے کے آنگن سے لیکر مسجد کے صحن تک بکھر گئے ۔
منتظمین کے مطابق مدرسہ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں ، لیکن شرپسندوں نے پہلے سے کیمرے کا اندازہ کرکے بچتے ہوئے اس حرکت کو انجام دیا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ فتنہ پھیلانے کی کوشش کرنے والے مقامی افراد ہیں اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس طرح کی حرکت انجام دے رہے ہیں ۔ فی الحال مدرسہ انتظامیہ نے پولیس میں شکایت کی ہے  اور پولیس نے تحریر لے کر کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔