Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 21, 2020

آج جنتا کرفیو کے دوران پولیس والوں کو ماسک لگا کر ان کی حوصلہ افزاٸی کی گٸی۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش ۔/صداٸے وقت / نماٸندہ۔/٢٢ مارچ ٢٠٢٠۔
===========================
پھولپور۔۔آج جنتا کرفیو کے دوران متحرک کانگریسی لیڈر و معروف سماجی کارکن شاہد شاداب نے سماجی خدمت کے جذبے کے تحت ڈیوٹی پر لگے پولیس کے جوانوں کو اپنے ہاتھوں سے ماسک لگایا اور سب کو سینیٹاٸزر لگایا۔۔
اس موقع پر پوچھے جانے پر شاہد شاداب نے بتایا کہ اگر ان دنوں ہماری حفاظت و صحت کے لٸے کوٸی اپنے فرض کی انجام دیہی کررہا ہے تو وہ پولیس ہی ہے ۔۔ہماری حفاظت کی ذمے داری اگر پولیس نبھا رہی ہے تو ڈاکٹر ہماری صحت کے تعلق سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔اگر یہ لوگ صحتمند رہیں گے تو ہمارا سماج صحتمند رہے گا۔
آج جنتا کرفیو کے دوران پورا ملک گھروں میں قید ہے مگر یہ لوگ ہماری حفاظت کے لٸیے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔آج ہمارے پولیس کے جوان عزت افزاٸی کے حقدار ہیں ۔میں اپنی جانب سے محکمہ پولیس کے افسران اور جوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔