Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 14, 2020

لکھ کر دو ورنہ باٸیکاٹ جاری رہے گا۔۔۔


این پی آر کے تعلق سے دہلی میں متحدہ پریس کانفرنس کا اعلامیہ جاری
از/ مہدی حسن عینی /صداٸے وقت
===================================
این پی آر کے تعلق سے پریس کلب آف انڈیا میں ابھی ملک کے دو قومی وفاق الائنس اگینسٹ سی اے اے،این پی آر و این آرسی اور ہم بھارت کے لوگ کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس کی جس میں واضح طور پر یہ اعلان کیا جارہا ہے کہ وزیر داخلہ نے راجیہ سبھا میں جو کچھ کہا اسے تحریری طور پر ترمیم کرکے نیا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کریں.

               مطالبات
1.سٹزن شپ رول 2003 کی شق 3،4،5،17،18 میں تحریری طور پر ترمیم کریں اور مشکوک بنائے جانے کا اختیار ختم کریں.

2.این پی آر کو این آر سی اور مردم شماری سے الگ کیا جائے،

3.این پی آر کو رضاکارانہ کہا جارہا ہے لہذا اس کا فارم نا بھرنے پر ہر طرح کی سزا کی بات کو ختم کیا جائے
4.صوبائی حکومتیں این پی آر کے عمل کو روکنے کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کریں،صرف قرارداد کافی نہیں.

پریس کانفرنس میں متحدہ طور پر یہ کہا گیا ہے کہ اگر تحریری طور پر ترامیم نہیں کی جاتی تو این پی آر کا بائیکاٹ جاری تھا اور رہے گا.

اگر ان مطالبات کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرکے تسلیم کیا جاتا ہے تو ہم بائیکاٹ کی اپیل واپس لے لیں گے.

پریس کانفرنس سے جمعیت
 علماء ہند کے سکریٹری نیاز احمد فاروقی،امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی،
مولانا توقیر رضا خان بریلوی،
جمعیت اہل حدیث کے سکریٹری ایڈووکیٹ تبریز،یوگیندر یادو،ہرش مندر،مجتبی فاروق اور ندیم خان وغیرہ نے خطاب کیا .

مہدی حسن عینی
رکن الائنس اگینسٹ سی اے اے،این پی آر و این آر سی