Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 31, 2020

دہلی نظام الدین مرکز کے متعلق امانت اللہ خان کا بیان

دہلی/صداٸے وقت / ذراٸع /٣١ مارچ ٢٠٢٠۔
==============================
 پورے ہندوستان میں اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے ۔ اور یہ لاک ڈاؤن وزیر اعظم نریندر مودی نے ۲۳ مارچ کو ۲۱ دنوں کے لیئے لگایا تھا ۔ ایسے میں جو لوگ جہاں تھے وہیں پھنس گئے اس طریقے سے دہلی نظام الدین مرکز میں جہاں سے جماعتیں نکلتی ہیں وہاں پر بھی کئی جماعتیں پھنس گئیں اس پر کافی واویلا مچ رہا ہے ۔ 
ہندوستانی میڈیا اس خوب اچھال رہا ہے کہ آخر وزیر اعظم نریندر مودی کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بھی اتنے لوگ ایک جگہ جمع کیوں ہیں مگر اب اس پر عام آدمی پارٹی کے نیتا امانت اللہ خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ ۲۳ مارچ کو رات بارہ بجے میں نے ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ دہلی اور اے سی پی نظام الدین کو بتادیا تھا کہ نظام الدین مرکز میں تقریبا ایک ہزار لوگ پھسے ہوئے ہیں ۔ پھر پولس نے ان کو بھیجنے کا انتظام کیوں نہیں کیا ؟
آپ کو بتادیں کہ سرکار کے پاس اس لاک ڈاؤن کا کوئی روڈ میپ ہے ہی نہیں ۔ کیوں کہ ہندوستان کے اکثروبیشتر صوبوں سے یہ خبر آرہی ہے کہ مزدور لوگ بھوکے پیاسے پھسے ہوئے ہیں جنکے پاس کھانے پینے کے لیئے پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی صوبوں کی سرکار ان لوگوں کے لیئے ضروریات کی چیزیں مہیا کرارہی ہیں ایسے میں سرکار پر سوال اٹھنا لازمی ہے