Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, March 7, 2020

جونپور۔۔شاہی اٹالہ مسجد اور محمد حسن کالج کو بم سے اڑانے کی نا معلوم شخص کی دھمکی۔۔پولیس محکمہ میں افراط تفری.

جون پور۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ صداٸے وقت)۔
=====================
شہر کوتوالی حلقہ میں اس وقت افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا جب نامعلوم شخص نے پولیس کنٹرول روم میں فون کر شاہی اٹالہ مسجد سمیت محمد حسن کالج کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔فون پر دھمکی ملتے ہی سرگرم ہوئی پولیس نے فوری طور پر دونوں مقام پر بھاری فورس کے ساتھ ڈاگ اسکوائڈ ٹیم کے ساتھ چیکنگ مہم چلا کر دھمکی دینے والی شخص کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی زون وارانسی،پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت پولیس فورس کے ساتھ دونوں مقام کا معائنہ کر پولیس کو ضروری ہدایت دیا۔احتیاط کے طور پر دونوں جگہ پولیس فورس تعینات کر دیے گئے ہیں۔


واضع ہو کہ ضلع کے تھانوں کے جائزہ کیلئے آئی جی زون وجے سنگھ مینا آئے ہوئے تھے وہ لائن بازار تھانے کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی درمیان پولیس کنٹرول روم میں کسی نامعلوم شخص نے شاہی اٹالہ مسجد اور محمد حسن کالج کو بم سے اڑانے کی دھمکی دے دی۔دھمکی ملتے ہی پولیس محکمہ کھلبلی مچ گئی اور آناً فاناً میں پولیس فورس نے دونوں مقام پر فورس لگاتے ہوئے مشتبہ افراد اور سامان کی چیکنگ مہم ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے شروع کرائی لیکن کچھ مشتبہ نہیں ملا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی جی زون وجے سنگھ مینا،پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار اعلی افسران کے ساتھ دونوں مقام پر جائزہ لیا۔اس ضمن میں آئی جی زون نے بتایا کہ فون پر کسی نے شاہی اٹالہ مسجد اور محمد حسن کالج کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔معاملے میں پولیس سنجیدگی سے لیتے ہوئے فون کرنے والے شخص کی تلاش کر رہی ہے۔دھمکی کے بعد ایک بار فون آن ہوا تھا جس پر پولیس نے فون کیا تو مذکورہ شخص نے پولیس سے بدسلوکی سے بات کی۔پولیس سرولانس کے زریعے ملزم کی تلاش کر رہی ہے،جلد ہی ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔