Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, March 22, 2020

امانت اللہ خان اب دہلی وقف بورڈ کے چیٸر مین نہیں رہے ۔۔۔۔۔دہلی حکومت۔


نئی دہلی، مارچ 21—/صداٸے وقت /نماٸندہ۔
========================
 دہلی وقف بورڈ کے ذریعہ شمال مشرقی دہلی کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامہ خیز امدادی کاموں کے درمیان دہلی حکومت کے محکمۂ محصولات نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے رہنما امانت اللہ خان اس سال 11 فروری کو قانون ساز اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد سے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین نہیں رہے۔ اب وہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے کوئی فیصلہ لینے یا کسی چیک پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ہیں۔
جناب خان اُس دہلی اسمبلی میں اوکھلا حلقہ سے ایم ایل اے تھے، جو 11 فروری کو تحلیل کر دی گئی تھی۔ وہ اسمبلی کے اگلے انتخابات میں اسی حلقے سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔
پرنسپل سکریٹری (محصول) کے دفتر نے جمعہ کے روز ایک خط میں کہا ہے کہ مسٹر خان وقف ایکٹ 1995 کی دفعہ 14 (1) کے مطابق 11 فروری کو اسمبلی تحلیل ہونے کے ساتھ ہی بورڈ کے ممبر اور چیئرمین نہیں رہے۔

محکمہ کے 20 مارچ کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’آں جناب کو دلی وقف بورڈ کے رکن اور صدر نشین کی حیثیت سے مؤرخہ 11 فروری 2020 کو عہدے سے سبک دوش ہونا تھا۔ لہذا آں جناب کی جانب سے دہلی وقف بورڈ کے رکن اور صدر نشین کی حیثیت سے کسی بھی دیگر کارروائی کی ضرورت نہیں ہے، بشمول کسی چیک یا دستاویز پر دستخط کرنے کے…یہ حکم 11 فروری 2020 سے نافذ العمل ہے۔‘‘
جناب خان دارالحکومت کے شمال مشرقی ضلع میں دہلی وقف بورڈ کی امداد اور بحالی کی کوششوں کی سربراہی کر رہے ہیں، جہاں گذشتہ ماہ بڑے پیمانے پر تشدد ہوا تھا، جس میں کم از کم 53 افراد کی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ سیکڑوں گھروں اور دکانوں کو لوٹ لیا گیا تھا اور سیکڑوں گاڑیاں فسادیوں کے ذریعہ نذر آتش کر دی گئی تھیں۔
بشکریہ دعوت۔