Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, March 31, 2020

تبلیغی جماعت کے خلاف میڈیا کی زہر افشانی انسانی گراوٹ کی انتہا ہے: ::::امیر جماعت اسلامی ہند

ان تمام عہدہ داروں کے خلاف ایف آر ہونی چاہیے جو تبلیغی جماعت کے ذمہ داروں کے متعدد خطوط کے جواب میں خاموش بیٹھے رہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت / بشکریہ دعوت /٣١ مارچ ٢٠٢٠۔
=============================

جماعت اسلامی ہند کے امیر جناب سید سعادت اللہ حسینی نے تبلیغی جماعت کے خلاف میڈیا کی نفرت انگیز مہم کو گھٹیا سیاست قرار دیا اور انسانی گراوٹ کی انتہا اور شرم ناک جرم سے تعبیر کیا ہے۔
انھوں نے کہا ’’تبلیغی جماعت اور مرکز نظام الدین کے خلاف جاری میڈیا اور سوشل میڈیا مہم انسانی گراوٹ کی انتہا ہے۔ اتنے عظیم انسانی بحران کو گندی سیاست کے لیے اور فرقہ ورانہ تفریق کی خاطر استعمال کرنا بذاتِ خود ایک شرم ناک جرم ہے۔‘‘
انۃوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے زیرِ بحث پروگرام کے وقت اوراس کے بعد ملک کے ہر گوشے میں اس سے کہیں بڑے مذہبی اور غیر مذہبی پروگرام ہوئے، اور نام ور سیاست دانوں کی سرپرستی میں ہوئے۔ ان سب کو نظر انداز کرکے جس طرح مرکز نظام الدین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری بحثوں کا معیار کس حد تک پست ہوچکا ہے۔