Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, April 4, 2020

دہلی میں جماعت اسلامی ہند نے 36،000 فوڈ پیکٹس اور راشن کٹس تقسیم کیں

نئی دہلی۔/صداٸے وقت /ذراٸع / 4 اپریل 2020.
=============================
 کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے دوران، جس نے روزانہ مزدوری کرنے والے ہزاروں مزدوروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، گذشتہ 10دنوں میں جماعت اسلامی ہند کے دہلی حلقے نے قومی دار الحکومت میں اب تک 36،000 سے زیادہ ضرورت مند لوگوں تک پہنچ کر ان کے درمیان پکے ہوئے کھانے کے پیکٹس، راشن کٹس اور دوائیں تقسیم کی ہیں۔
جماعت کے قومی سکریٹری برائے سماجی خدمت، محمد احمد نے بتایا کہ ’’ہم نے دہلی کے مختلف مقامات پر بے گھر افراد میں 33،000 سے زیادہ پکے ہوئے کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے ہیں۔ ہزاروں بے روزگار خاندان اپنے بچوں اور اپنے کنبے کے بوڑھوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہم نے 200 تشدد متاثرہ خاندانوں سمیت 3207 خاندانوں میں آٹا، چاول، تیل اور دال جیسے ضروری اشیا پر مشتمل کھانے کی کٹس تقسیم کیں۔‘‘
جماعت اپنے امدادی کاموں کو فلیگ شپ پروجیکٹ ’’وژن 2026‘‘ کے تحت کام کرنے والی دیگر تنظمیوں جیسے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر، ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن، میڈیکل سروس سوسائٹی، الشفا اسپتال اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر آگے بڑھا رہی ہے۔