Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, April 20, 2020

بڑی خبر ! ممبئی میں 53 صحافی پائے گئے کورونا مثبت

ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن صحافیوں کی تنظیم کے صدر کے مطابق 53 کورونا پازیٹیو صحافیوں کے علاج و معالجے کی سہولیات ممبئی کے گوریگاؤں میں واقع فرن ہوٹل میں کی گئی ہے۔
ممبٸی۔۔ مہاراشٹر/صداٸے وقت /ذراٸع / 21اپریل2020.
=============================
ممبئی میں عوام کو باخبر رکھنے والا صحافیوں کا طبقہ بھی کوڈ 19 سے محفوظ نہیں ہے۔ ممبئی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران صحافتی میدان میں عوام کو باخبر رکھنے والے میڈیا کے کئی نمائندے کوڈ 19 مرض کی زد میں ہیں۔ ممبئی میں رپوٹنگ کرنے والے 168 صحافیوں کی کورونا جانچ کروائی گئی تھی ، جن میں سے 53 صحافی کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔ ان میں کئی اہم نیوز چینلوں کے نمائندے بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن نے صحافیوں کی طبی جانچ کروائی تھی ۔ موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق 53 صحافیوں کو کورونا مثنت پایا گیا ہے۔ جانچ رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد صحافتی برادری میں ایک قسم کے خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
کورونا کے پھیلاؤ کے دوران مسلسل رپورٹنگ کرنے والے ان صحافیوں کو کورونا نے اپنی زد میں لیا ہے ۔ ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن صحافیوں کی تنظیم کے صدر کے مطابق 53 کورونا پازیٹیو صحافیوں کے علاج و معالجے کی سہولیات ممبئی کے گوریگاؤں میں واقع فرن ہوٹل میں کی گئی ہے۔ صحافیوں کے کورونا مثبت پائے جانے کے بعد بی ایم سی کا درد سر بھی بڑھ گیا ہے ، کیونکہ صحافی ہر شعبہ جات میں جاکر اپنے فرائض کو انجام دیتا ہے ۔ بی ایم سی نے صحافیوں کی جانچ میں انہیں کورونا مثبت پایا ہے ۔
اس سے قبل کورونا نے پولیس کو بھی اپنی زد میں لیا تھا اور کئی پولیس اہلکار و افسران بھی کورونا مثبت پائے گئے تھے ۔ علاوہ ازیں اسپتال کا عملہ ، ڈاکٹر اور نرسوں پر بھی کورونا کا اثر پایا گیا تھا جس کے بعد 100 سے زائد ڈاکٹروں کو کوارنٹائن کیا گیا ۔ ایسے حالات میں اب عوام کے مابین جا کر رپورٹنگ کر نے والے صحافیوں کو بھی کورونا نے اپنی زد میں لے لیا ہے ۔
بی ایم سی نے ان صحافیوں کا علاج بھی شروع کردیا ہے ۔ جن صحافیوں کو کورونا وائرس ہوا ہے ، وہ کن کن کے رابطے میں تھے ، ان کی بھی طبی جانچ کر نے کا منصوبہ بی ایم سی نے بنایا ہے ۔ صحافیوں کے اہل خانہ کو بھی کوارنٹائن میں بھیج دیا گیا ہے ۔ معتبر ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بی ایم سی ہیڈ کوارٹر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں برسر روزگاردو افراد میں کورونا کی علامت ظاہر ہونے کے بعد محکمہ کو بھی ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن نے سینیٹائز کیا ہے ۔