Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, April 28, 2020

کورونا ‏سے ‏متعلق ‏بعض ‏ممالک ‏کا ‏ردعمل ‏۔۔

از/ محمد انوارخان قاسمی بستوی /صداٸے وقت ۔٢٨ اپریل ٢٠٢٠۔
==============================
عموما یورپ اور امریکہ میں کورونا کی وبا عام ہونے کے بعد، اسلام سے متعلق کچھ مثبت خبریں پڑھنے کو ملی ہیں۔


۱-مثلا یورپ کی بعض مساجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے کی اجازت دی گئی۔ ہالینڈ اور جرمنی کی فضائیں اذان کی آوازوں سے گونج اٹھیں؛ حالانکہ ان ممالک میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے کی ممانعت ہے۔

۲-کئی ماہر اطباء نے وبا سے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کو طبی سائنس کے مطابق قرار دیتے ہوئے انھیں سراہا، اور کئی یورپی اطباء نے اس وبا سے مقابلہ کرنے کے لیے عوام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا

۳-اسی دوران یورپ میں اسلامی حجاب سے متعلق کچھ لوگوں کے خیالات بدلے

۴-یورپ میں مساجد نے کمیونٹی سروس اور سماجی خدمات کے ذریعہ مسیحی اور دیگر اقوام کے سامنے اسلام کا نہایت مثبت تصور پیش کیا

۵-بہت سے مسلم اطباء نے کورونا کی وبا سے متاثر مریضوں کے علاج کے لیے اپنے آپ کو، خطرات سے بے پروا ہوکر، صف اول میں جھونک دیا، اور اس وبا سے اول اول شہید ہونے والوں میں اپنا نام درج کرالیا۔

۶-اسی طرح سے میڈٹرونک (Medtronic) کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکیوٹیو آفسر جناب عمر اشراق نے دنیا میں وینٹیلیٹر بنانے والی اپنی سب سے بڑی کمپنی کی فکری ملکیت (Intellectual property) کو پوری دنیا کے تمام ممالک کے لیے مفت میں عام کردیا تاکہ جوچاہے کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے اسی انداز کے وینٹیلیٹر آسانی سے بناسکے، اور زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔ 

۷-اسی طرح جانز ہاپکنز یونیورسٹی (Johns Hopkins University)، امریکہ میں کورونا کی سب سے تیز تشخیص کرنے والی ٹیسٹنگ کٹ کو تیار کرنے والی ٹیم کی قیادت ایک مصری مسلم طبیبہ ہبہ مصطفی کر رہی ہیں۔ 

اس کے بر عکس، دنیا کے دو ممالک ایسے ہیں جنھوں نے انسانیت دشمنی، بدتمیزی، اخلاقی دیوالیہ پن؛ بلکہ بہیمیت کی ایک نئی مثال رقم کی۔ انھیں میں ایک ہمارا وطن عزیز ہندوستان ہے جس نے حکومتی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے، اس وبا کا پورا الزام دنیا کی مظلوم ترین قوم مسلمانوں پر ڈال دیا، اور یہی نہیں بلکہ ہندوستان کی مظلوم عوام کے حقوق کے لیے اٹھتی ہوئی آوازوں کو دبانے کے لیے سماجی کارکنوں اور ایکٹیوسٹس کو ناجائز طور پر پس زندان ڈالنا شروع کردیا۔

اسی طرح سے، اس وبا کا ناجائز فائڈہ اٹھاتے ہوئے، اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ تیزتر کردیا، اور اس ناجائز صہیونی اسٹیٹ نے مزید عیاری سے فلسطینی مظلوموں کو اپنے ظالمانہ حملوں اور قبضوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔.

محمد انوار خان قاسمی بستوی
۲۸ اپریل ۲۰۲۰